علما کے جائز مسائل حل کیے جائیں گے: محسن نقوی کی مفتی منیب الرحمان سے ملاقات میں اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ممتاز عالم دین، مفتی اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمان سے ملاقات ہوئی، جس میں اتفاق کیا گیا ہے کہ علما کرام کے تمام جائز مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی مفتی اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمن کی رہائش گاہ آمد ہوئی، ملاقات میں دیگر علما اہلسنت بھی موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں: مدارس بل ایکٹ بن چکا، گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے،اتحاد تنظیمات مدارس دینیہ
ملاقات میں سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن اور صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ بھی وزیرداخلہ کے ہمراہ تھے۔
ملاقات میں ماضی قریب میں رونما ہونے والے واقعات پر تفصیلی بات چیت کی گئی، علمائے کرام نے مختلف مسائل کے بارے اپنا مؤقف پیش کیا۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے علمائے کرام کے موقف کو سنا اور تمام مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ ملاقات میں بہت جلد اسلام آباد میں تفصیلی نشست کے اہتمام پر اتفاق کیا گیا۔
ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ علما کے تمام جائز مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔
اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہاکہ مدارس و مساجد کے امور میں حکومت کوئی دخل نہیں دے گی، ایک فوکل پرسن فریقین کے درمیان رابطے کے لیے ہر وقت موجود ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: مدارس بل کا معاملہ: وفاق المدارس کا ملک گیر عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ
علمائے کرام میں علامہ سید مظفر شاہ، مفتی عابد مبارک، علامہ لیاقت حسین اظہری، علامہ ریحان اظہر نعمانی، مفتی رفیع الرحمان نورانی، علامہ اشرف گورمانی اور علامہ احمد ربانی شامل تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews محسن نقوی مسائل حل پر اتفاق مفتی اعظم پاکستان وفاقی وزیر داخلہ وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: محسن نقوی مسائل حل پر اتفاق مفتی اعظم پاکستان وفاقی وزیر داخلہ وی نیوز ملاقات میں محسن نقوی
پڑھیں:
وزیر داخلہ محسن نقوی کی بلاول بھٹو سے ملاقات، سیاسی و ملکی صورتحال پر گفتگو
تصویر سوشل میڈیا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے بلاول ہاؤس میں ملاقات ہوئی۔
اس موقع پر باہمی دلچسپی، سیاسی امور اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے قیام امن کیلئے کیےجانے والے اقدامات سے بھی بلاول بھٹو کو آگاہ کیا۔
بلاول بھٹو نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ چیلنجز کا مقابلہ اتحاد اور اتفاق سے ہی کیا جاسکتا ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کے داخلی استحکام کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا، محسن نقوی نے بلاول بھٹو کو ملک کی داخلی سلامتی کے لیے کیے گئے اقدامات کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔
بلاول بھٹو زرداری نے داخلی سیکیورٹی کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔