اسرائیل جنگ ہار چکا، غزہ و فلسطین کے مجاہدین جیت چکے ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT
نوابشاہ میں آئی ایس او کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ جو منافقین فلسطین اور غزہ کے شہداء کیساتھ خیانت کرکے امریکہ و اسرائیل کے حواری بنے، وہ غدار ہیں، اور انکے احتساب کا وقت قریب آ چکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری نشر و اشاعت اور صوبہ سندھ کے آرگنائزر علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ محاذ مقاومت کے شہداء کے پاکیزہ لہو نے مسئلۂ فلسطین کو دنیا کا سب سے بڑا عالمی مسئلہ بنا دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج اقوام عالم، محور مقاومت کی مظلومیت و صداقت اور اسرائیل و امریکا کے مکر و فریب، ظلم و بربریت کو بخوبی پہچان چکی ہیں۔ لبنان، یمن، ایران، غزہ اور فلسطین کے عظیم شہداء نے اپنے خون سے حق و صداقت کی گواہی دی ہے اور امریکہ و اسرائیل کے مکروہ چہروں کو دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا ہے۔ یہ بات انہوں نے نوابشاہ میں آئی ایس او پاکستان کے ریجنل کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ اسرائیل یہ جنگ ہار چکا ہے، جبکہ غزہ و فلسطین کے مجاہدین یہ جنگ جیت چکے ہیں۔ بالآخر اسرائیل کو فلسطین پر اپنے غاصبانہ قبضے سے دستبردار ہونا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ جو منافقین فلسطین اور غزہ کے شہداء کے ساتھ خیانت کرکے امریکہ و اسرائیل کے حواری بنے، وہ غدار ہیں، اور ان کے احتساب کا وقت قریب آ چکا ہے۔ علامہ مقصود علی ڈومکی نے واضح کیا کہ اسلام کے لبادے میں چھپے وہ منافقین جو یہود و نصاریٰ کو اپنا ولی اور سرپرست سمجھتے ہیں، انہوں نے قرآن کریم کی صریح و واضح تعلیمات کو پسِ پشت ڈال دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج وقت آ گیا ہے کہ امت مسلمہ قرآنی بصیرت، اتحاد، اور مقاومت کے عزم کے ساتھ قبلۂ اول بیت المقدس کی آزادی کے لیے متحد ہو۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: علامہ مقصود نے کہا کہ ڈومکی نے انہوں نے
پڑھیں:
نیا نغمہ ’’قوم کے شہیدوں تمہیں سلام ‘‘ ریلیز
ویب ڈیسک : آئی ایس پی آر نے نیا نغمہ ’’قوم کے شہیدوں تمہیں سلام‘‘ ریلیز کر دیا ۔
آئی ایس پی آر نے وطن پر جان نچاور کرنے والے شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے، قومی نغمہ کے ذریعے وطن عزیز کی بقاء اور دہشتگردی کے خاتمے کے لیے جان دینے والے شہداء کو پوری قوم کا سلام پیش کیا گیا ہے۔
وطن کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے والوں کی داستانیں قوم کے دلوں میں زندہ ہیں نغمہ میں معصوم بچوں اور خواتین کی شہادت کو بھی خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
وزیر اعظم نے آزاد کشمیر کے شہریوں سے ایک اور وعدہ پورا کر دیا
بزدل دشمن کے دہشت گرد حملوں میں شہید ہونے والے بہادروں کی قربانیاں پر ہر پاکستانی کو فخر ہے نغمہ میں خون کے آخری قطرے تک وطن کیلئے قربانیاں دینے کے عزم کا اعادہ شہداء کا ہر قطرۂ لہو پاکستان کی بقا اور امن کی ضمانت ہے۔