کیا فلسطین سے اظہارِ یکجہتی رضوان کی برطرفی کی وجہ بنی؟
اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT
پاکستان کرکٹ بورڈ نے محمد رضوان کو ون ڈے انٹرنیشنل ٹیم کے کپتان کے عہدے سے ہٹا کر فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو نیا کپتان مقرر کر دیا ہے۔
اس فیصلے پر کرکٹ حلقوں اور سوشل میڈیا پر مختلف آراء سامنے آرہی ہیں۔ کئی شائقین نے محمد رضوان کی کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کی برطرفی پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ون ڈے کرکٹ میں کپتان تبدیل، اب محمد رضوان کو یہ ضرور پوچھنا چاہیے کہ ‘مجھے کیوں نکالا؟’
سابق ٹیسٹ کرکٹر راشد لطیف نے بھی اس فیصلے پر شدید ردِ عمل دیتے ہوئے قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کو اس کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ رضوان کو غزہ اور فلسطین کے لیے اظہارِ یکجہتی کرنے کی وجہ سے قیادت سے ہٹایا گیا ہے۔
According to Rashid Latif, Mohammad Rizwan has been removed from the captaincy because he spoke openly for Palestine and Mike Hesson didn’t like the culture he brought to the dressing roompic.
— Hassan Abbasian (@HassanAbbasian) October 20, 2025
راشد لطیف کا کہنا تھا کہ اگر رضوان نے فلسطین کا جھنڈا اٹھا لیا تو کیا آپ اسے کپتانی سے ہٹا دو گے، یہ سوچ آ گئی ہے کہ اسلامی ملک میں غیر اسلامی کپتان آنا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ مائیک ہیسن کو ڈریسنگ روم میں یہ کلچر پسند نہیں آتا ہو گا۔ ان کے ساتھ 5,6 افراد کی ٹیم ہے جو اس فیصلے میں شامل ہیں۔ وہ چاہے گا کہ ڈریسنگ روم سے یہ کلچر ختم نہونا چاہیے۔ ان لوگوں کو یہ بات کیوں سمجھ نہیں آرہی۔
یہ بھی پڑھیں: شاہین آفریدی کے نام شاندار اعزاز، ایسا کرنے والے دنیا کے پہلے فاسٹ بولر بن گئے
واضح رہے کہ کرکٹ ورلڈ کپ میں سری لنکا کے خلاف عمدہ پرفارمنس دکھانے کے بعد محمد رضوان نے اپنی شاندار اننگز غزہ کے بہن بھائیوں کے نام کی تھی۔ اس کے علاوہ انہوں نے اپریل میں ’ملتان سلطانز‘ کے ذریعے ہر چھکے اور وکٹ کے بدلے فلسطینی امداد میں 100,000 پاکستانی روپے دینے کا اعلان کیا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان کرکٹ ٹیم شاہین آفریدی غزہ فلسطین محمد رضوان
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان کرکٹ ٹیم شاہین ا فریدی فلسطین محمد رضوان محمد رضوان
پڑھیں:
محسن نقوی کی مستونگ کے قریب سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مستونگ کے قریب سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری پر فائرنگ کی پرزور مذمت کی گئی ہے۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے سیشن جج عبدالحکیم اور گن مین کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس کیا۔ محسن نقوی نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مرحومین کی بلندی درجات کیلئے دعا، وزیرداخلہ محسن نقوی نے زخمی جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری اور دیگر افراد کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
محسن نقوی نے کہا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے پختہ عزم کو پست نہیں کر سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ ساتھ رہیں گے۔