پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ون ڈے ٹیم کی قیادت میں تبدیلی کرتے ہوئے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو کپتانی سے سبکدوش کر دیا ہے اور فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو نیا کپتان مقرر کر دیا ہے۔

.@iShaheenAfridi appointed Pakistan's 32nd ODI captain ????????

He is set to lead the team in the upcoming ODI series ???? South Africa in Faisalabad#PAKvSA | #PakistanCricket pic.

twitter.com/9OtbVR0d4w

— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 20, 2025

کپتانی کی تبدیلی پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں۔ بعض حلقے شاہین آفریدی کی بطور کپتان تقرری کو سراہ رہے ہیں، جبکہ بعض ناقدین محمد رضوان کو ہٹانے کے فیصلے پر تنقید کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شاہین آفریدی سے متعلق محمد عامر کی پیشگوئی ٹھیک ثابت ہوئی، فاسٹ بولر نے کیا کہا تھا؟

سلیم خالق لکھتے ہیں کہ شاہین آفریدی کو ون ڈے کپتان مقرر کرنا پی سی بی کا بہترین فیصلہ ہے، وہ لاہور قلندرز کی کئی برس سے کامیابی سے قیادت کر رہے ہیں، پاکستان ٹیم کے لیے بھی بہترین انداز میں فرائض نبھا سکتے ہیں،ان میں کپتانی کی قدرتی صلاحیتیں موجود ہیں، اس بار بورڈ کو بھی انھیں مکمل سپورٹ کرنا ہوگا۔

شاہین آفریدی کو ون ڈے کپتان مقرر کرنا پی سی بی کا بہترین فیصلہ ہے،وہ لاہور قلندرز کی کئی برس سے کامیابی سے قیادت کر رہے ہیں،پاکستان ٹیم کے لیے بھی بہترین انداز میں فرائض نبھا سکتے ہیں،ان میں کپتانی کی نیچرل صلاحیتیں موجود ہیں،اس بار بورڈ کو بھی انھیں مکمل سپورٹ کرنا ہوگا

— Saleem Khaliq (@saleemkhaliq) October 20, 2025

مصطفیٰ خان وزیر نے کہا کہ پی سی بی کو اگر کوئی کپتان تبدیل کرنا تھا تو وہ ٹی 20 ٹیم کا کرنا چاہیے تھا اور اس کی جگہ شاہین آفریدی کو کپتان بنانا چاہیے تھا۔ ٹی 20 ٹیم کا کپتان سلمان آغا بلکل میرٹ پر پورا نہیں اترتا۔

پی سی بی کو اگر کوئی کپتان تبدیل کرنا تھا تو وہ ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کرنا چائیے تھا اور اس کی جگہ شاہین آفریدی کو کپتان بنانا چاہیے تھا – ٹی ٹوئینٹی ٹیم ٹیم کا کپتان سلمان آغا بلکل میرٹ پر پورا نہیں اترتا اگر ایسا نہ ہو تو وہ کبھی بھی ٹیم میں ہی نہ ہوتا – #PakistanCricketBoard

— Mustafa khan Wazir ???? (@Qarimustaf6477) October 21, 2025

شاکر خان نے شاہین شاہ آفریدی کے کپتان بنائے جانے کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ شاہین آفریدی کو کپتان بنانے کا مشورہ جس نے بھی دیا بہت بے وقوف آدمی ہوگا پتہ نہیں یہ لوگ کرکٹ کے ساتھ کرنا کیا چاہتے ہیں۔

شاہین شاہ آفریدی کو کپتان بنانے کا مشورہ جس نے بھی دیا بہت بے وقوف آدمی ہوگا پتہ نہیں یہ لوگ کرکٹ کے ساتھ کر کیا چاہتے ہیں #PakistanCricket #ShaheenAfridi #pcbproblems

— Shakir Khan (@ShakirK25393035) October 21, 2025

سید یحییٰ حسینی کہتے ہیں کہ بھارت نے چیمپئینز ٹرافی جیتنے والے روہت شرما ،آسٹریلیا نے ورلڈ کپ جیتنے والے پیٹ کمنز کو قیادت سے ہٹا دیا۔ اس تناظر میں پی سی بی کا محمد رضوان کو قیادت سے ہٹانا وقت کی ضرورت تھا۔

بھارت نے چیمپئینز ٹرافی جیتنے والے روہت شرما ،آسٹریلیا نے ورلڈ کپ جیتنے والے پیٹ کمنز کو قیادت سے ہٹا دیا۔ اس تناظر میں @TheRealPCB کا وکٹ کیپر @iMRizwanPak کو قیادت سے ہٹانا،وقت کی ضرورت تھا۔

— Syed Yahya Hussaini (@SYahyaHussaini) October 20, 2025

ایک صارف نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی کو کپتان بنانا سسٹم پر ایک سوالیہ نشان ہے۔

اندھا بانٹے ریوڑیاں مڑ مڑ اپنوں کو شاہین شاہ آفریدی کو کپتان بنانا سسٹم پر ایک سوالیہ نشان ہے۔#NYC #ShaheenAfridi

— Mahfooz Bhullo Nargana (@MahfoozBhullo) October 20, 2025

وسیم عباسی لکھتے ہیں کہ رضوان کو ہٹا کر شاہین آفریدی کو کپتان بنایا انتہائی غلط فیصلہ ہے۔ شاہین کی مشکل سے فارم بحال ہوئی اسے پھر کپتان بنا کر رضوان جیسے سلجھے بہترین کپتان کو ہٹا کر سیاست پھر ٹیم میں واپس لائی جا رہی ہے۔

رضوان کو ہٹا کر شاہین آفریدی کو کپتان بنایا انتہائی غلط فیصلہ۔ شاہین کی مشکل سے فارم بحال ہوئی اسے پھر کپتان بنا کر رضوان جیسے سلجھے بہترین کپتان کو ہٹا کر سیاست پھر ٹیم میں واپس لائی جا رہی ہے۔،

— Waseem Abbasi (@Wabbasi007) October 20, 2025

ارفع فیروز کا کہنا تھا کہ ایک شکاری نے پاکستان کرکٹ میں تین شکار کر دیے۔ جیسن گِلیسپی، گیری کرسٹن کو کوچنگ سے جبکہ محمدرضوان کو کپتانی سے ہٹانے کے پیچھے ایک ہی ماسٹر مائنڈ ہے۔

ایک شکاری نے پاکستان کرکٹ میں تین شکار کر دیے… جیسن گِلیسپی، گیری کرسٹن کو کوچنگ سے جبکہ محمدرضوان کو کپتانی سے ہٹانے کے پیچھے ایک ہی ماسٹر مائنڈ ہے!???????? #Rizwan #PakistanCricket

— Arfa Feroz Zake (@ArfaSays_) October 20, 2025

ایک صارف نے لکھا کہ محمد رضوان سوال کر رہے ہیں کہ ’مجھے کیوں نکالا‘۔

مجھے کیوں نکالا؛ محمد رضوان

— چوہدری (@SpaceeKing) October 21, 2025

واضح رہے کہ شاہین شاہ آفریدی اس سے قبل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں لاہور قلندرز کی کامیاب قیادت کر چکے ہیں اور انہیں ٹیم میں ایک باصلاحیت لیڈر کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شاہین آفریدی کے نام شاندار اعزاز، ایسا کرنے والے دنیا کے پہلے فاسٹ بولر بن گئے

شاہین آفریدی جنوبی افریقہ کے خلاف تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں ٹیم کی قیادت کریں گے، جو 4 سے 8 نومبر تک فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔شاہین آفریدی اس سے قبل 2024 میں پاکستان کی قیادت کر چکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی 20 جنوبی افریقہ بمقابلہ پاکستان شاہین آفریدی محمد رضوان ون ڈے میچز

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی 20 جنوبی افریقہ بمقابلہ پاکستان شاہین ا فریدی محمد رضوان ون ڈے میچز آفریدی کو کپتان بنانا شاہین آفریدی کو کپتان شاہین شاہ آفریدی کو کو قیادت سے ہٹا محمد رضوان کو پاکستان کرکٹ جیتنے والے کر رہے ہیں کو ہٹا کر کہ شاہین قیادت کر پی سی بی ٹیم میں ٹیم کا ہیں کہ

پڑھیں:

محمد رضوان کی ون ڈے کپتانی خطرے میں پڑ گئی

قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان محمد رضوان کو عہدے سے ہٹانے کا امکان بڑھ گیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان وائٹ بال ٹیم کے غیر ملکی کوچ مائیک ہیسن کسی اور سینئر پلیئر کو ذمہ داری سونپنے کے حق میں ہیں۔

مائیک ہیسن نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو خط لکھا کہ سلیکشن کمیٹی اور ایڈوائزری کمیٹی کا فوری طور پر اجلاس بلایا جائے تاکہ دیگر امور سمیت کپتان کے حوالے سے کوئی فیصلہ کرلیا جائے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کا تھنک ٹینک کپتانی کی تبدیلی کے حق میں ہے، اس حوالے سے شاہین کے ساتھ ابتدائی مشاورت بھی ہو چکی ہے۔

ادھرپاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے باقاعدہ طور پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو ایک خط ارسال کیا جس میں سفارش کی گئی ہے کہ کپتان کا تقرر کرنے کے لیے سلیکشن کمیٹی اور ایڈوائزری کمیٹی کا مشترکہ اجلاس طلب کیا جائے۔

چیئرمین پی سی بی نے اس تجویز کو منظور کرتے ہوئے خط دونوں کمیٹیز کو ارسال کر دیا، جس کے بعد 20 اکتوبر کو مشترکہ اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔

توقع ہے کہ اسی میٹنگ میں جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے قومی کپتان کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • شاہین آفریدی توقعات پر ضرور پورا اتریں گے: ثمین رانا
  • کیا فلسطین سے اظہارِ یکجہتی رضوان کی برطرفی کی وجہ بنی؟
  • ‘اپنی گاڑیاں واپس لے لو’، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے وفاق کو یہ پیغام کیوں دیا؟
  • رضوان کپتانی سے ہاتھ دھو بیٹھے، شاہین ون ڈے ٹیم کے نئے کپتان مقرر
  • شاہین شاہ آفریدی قومی ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان مقرر
  • شاہین شاہ آفریدی ون ڈے ٹیم کے نئے کپتان مقرر
  • عمران خان کی ‘ہاں’، سہیل آفریدی کی ‘نہ’، کیا بیرسٹر سیف خیبر پختونخوا کی نئی کابینہ میں جگہ بنا سکیں گے؟
  • محمد رضوان کی ون ڈے کپتانی خطرے میں پڑ گئی
  • محمد رضوان کو ون ڈے ٹیم کی قیادت سے ہٹانے کا فیصلہ