موجودہ حالات بتاتے ہیں کہ ملک کو آئین اور قانون کے مطابق نہیں چلایا جارہا، مصطفیٰ نواز کھوکھر
اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT
فائل فوٹو
اپوزیشن رہنما مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات بتاتے ہیں کہ ملک کو آئین اور قانون کے مطابق نہیں چلایا جارہا۔
اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ الیکشن کمیشن میں تحریک تحفظ آئین کے نام سے سیاسی اتحاد کی رجسٹریشن کی درخواست آئی۔
مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ ہم حیران ہوگئے کہ اتحاد تو پہلے سے موجود ہے، یہ درخواست کس نے دے دی، سماعت کے دوران تینوں درخواست گزاروں نے درخواست سے لاتعلقی کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ سماعت میں ہی تینوں نے اپنی درخواست واپس لینے کی ایک اور درخواست جمع کرا دی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: نواز کھوکھر
پڑھیں:
آخری رکاوٹ ختم , پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 پر گورنر کے دستخط
راؤ دلشاد: پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 کے نفاذ کی آخری رکاوٹ بھی ختم ہو گئی، گورنر پنجاب نے بل پر باضابطہ دستخط کر دیئے۔
پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے ایکٹ کی منظوری کے بعد مسودہ گورنر کو ارسال کیا تھا، جس پر دستخط کے بعد اب بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کی راہ میں حائل تمام قانونی رکاوٹیں ختم ہو گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق گورنر کے دستخط کے بعد گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا، جسے پنجاب حکومت الیکشن کمیشن آف پاکستان کو ارسال کرے گی۔
الیکشن کمیشن اب نئے ایکٹ کے تحت حلقہ بندیاں اور حد بندیوں کا عمل مکمل کرے گا۔
خلاء میں بھیجا جانے والا سیٹلائیٹ پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلیوں کے بارے تحقیق میں مدگار ثابت ہوگا؛ وزیراعظم
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے دسمبر 2025 میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ پہلے ہی صادر کر رکھا ہے۔
ماہرین کے مطابق نئے لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے نفاذ سے صوبے میں بلدیاتی نظام کو مضبوط بنانے اور اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی کی راہ ہموار ہو گی۔