مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس : نواز شریف آئی ٹی سٹی میں امپیریل کا لج کیمپس بنانے کا فیصلہ ‘ روڈا کی تکمیل کیلئے دوسال کا ہدف مقرر
اشاعت کی تاریخ: 19th, October 2025 GMT
لاہور(نیوز رپورٹر)نواز شریف آئی ٹی سٹی میں ایمپریل کالج لندن کاکیمپس بنے گا-نومبر میں ایمپریل کالج لندن کے مقامی کیمپس کاسنگ بنیاد رکھا جائے گا-ایمپریل کالج کیمپس میں 300 بیڈ کا جدید ترین ہسپتال بھی بنایا جائے گا-وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے دریائے راوی پر روڈا پرائمری بند ممکنہ سیلاب سے پہلے مکمل کرنے کا ہدف دے دیا ہے-وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا،جس میں سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ پراجیکٹ،راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور نواز شریف آئی ٹی سٹی پر پیشرفت کا جائزہ لیاگیا-وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے فیوچر پراجیکٹس کی جلد تکمیل کی ضرورت پر زوردیاہے-وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے فیوچر پراجیکٹس سے متعلق سہ ماہی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی اور روڈا کاقابل عمل بزنس پلان طلب کر لیا۔اجلاس میں روڈا فیز ون کی تکمیل کے لئے دو سال کا ہدف مقررکیاگیاہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو سی بی ڈی، روڈا اور این ایس آئی ٹی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ روڈا بند بننے سے لاہور دریائے راوی کے سیلاب سے محفوظ ہوجائے گا۔ انٹرٹینمنٹ سٹی میں چین اور ترکیہ کی کمپنیوں نے دلچسپی کااظہار کیا۔ڈی او ایف روبوٹک اور یو بینڈ پلیر(Pleasure)نے تھیم پارک میں اظہار دلچسپی کیا۔انٹرٹینمنٹ سٹی میں 80 سیٹر فلائنگ تھیٹر بھی بنایا جائے گا۔سیلی کون سٹی، یونیورسٹی بلاک، اے ایس ٹی آر اے بلاک اور فلم سٹی میں مختلف اداروں نے دلچسپی کااظہار کیا۔نواز شریف آئی ٹی سٹی میں آئی ٹی ٹاور کی تعمیر78 فیصد مکمل کر لی گئی۔راوی سٹی پاکستان کا پہلا مکمل گرین سٹی ہوگا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
ایرانی پاسداران انقلاب نے برطانیہ کو دھکمی دی ہے کہ اگر ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں ملوث ہوئے تو جارحیت کے استعمال ہونے والے کسی بھی بیس پر ہمارے حملے جائز ہوں گے اور برطانیہ کو اپنے ماضی کو مزید خراب نہ کرے۔
ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پاسداران انقلاب نے بیان میں کہا کہ برطانیہ نے ایران پر حالیہ امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں بڑا کردار ادا کیا ہے لہٰذا ہم برطانوی حکومت جو ہمارے خطے کے لوگوں کی تقدیر خراب کرنے کی بنیادی وجہ ہے، کو تنبیہ کر رہے ہیں کہ وہ اپنے ماضی پر مزید بوجھ مت ڈالیں۔
پاسداران انقلاب نے کہا کہ امریکی بحری فورسز بحیریہ ہند میں فعال ہے مگر ان کے کروز میزائل کا ذخیرہ ختم ہوگیا ہے اور اسی لیے وہ انگلینڈ آر اے ایف فیئرفورڈ سے بی ون بمبار استعمال کرنا شروع کردیا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ حملہ آور امریکی فوج جنگ کے آغاز کے بعد بحر ہند میں موجود اپنے بحری جہازوں سے کروز میزائل داغنے پر انحصار کر رہی تھی مگر ان جہازوں کے میزائلوں کا ذخیرہ ختم ہونے کے بعد کل برطانیہ کے فیرفورڈ فضائی اڈے سے پرواز کرنے والے بی ون طیاروں کے استعمال پر مجبور ہو گئی ہے۔
پاسداران انقلاب نے زور دیتے ہوئے کہا کہ جیسا کہ وزارت خارجہ کے عہدیداروں نے بھی واضح کیا ہے کہ ایرانی سرزمین کے خلاف استعمال ہونے والا کوئی بھی بیس ہمارے لیے نشانہ بنانے کے جائز ہدف ہوگا۔
مزید کہا گیا کہ برطانیہ کا اسلامی ممالک کی تقسیم، ان ممالک میں بڑے پیمانے پر قتل عام، آمرانہ حکومتوں کے قیام اور سب سے بڑھ کر فلسطین پر قبضے کو منظم کرنے اور اس کی سرپرستی کرتے ہوئے اسرائیل کے قیام جیسے سانحے کو جنم دینے کا ایک سیاہ ریکارڈ ہے۔
خیال رہے کہ پاسداران انقلاب کی جانب سے برطانیہ کو دھمکی ایک ایسے وقت میں دی گئی ہے جب ایران اور امریکا کے درمیان لڑائی اپنے عروج پر ہے دونوں اطراف سے ایک دوسرے کی تنصیبات پر حملے کیے جا رہے ہیں۔
برطانیہ پہلے ہی نئے قانون کے تحت پاسداران انقلاب کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دے چکا ہے جبکہ ایران نے اس اقدام کو جارحانہ قرار دیتے ہوئے جواب میں اسی طرح کا اقدام کرنے کا عزم ظاہر کر دیا ہے۔