فیصل آباد،شادی سے انکار پر خاتون کو زندہ جلانے کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT
مکو آ نہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2025ء) فیصل آباد میں شادی سے انکار پر خاتون کو زندہ جلانے کی کوشش کرنے والے ملزم کو پولیس نیگرفتار کرلیا ہے۔
(جاری ہے)
ترجمان پولیس نے بتایا کہ تھانہ سول لائن پولیس نے کارروائی کرکے خاتون کو ہراساں اور پٹرول چھڑک کر آگ لگانے کی کوشش کرنے والے ملزم علی اکبر کو گرفتار کرلیا۔ایس ایچ او سول لائن نے ملزم علی اکبر کو فوری گرفتار کر کے پابند سلاسل کیا۔ملزم علی اکبر نے جنرل بس سٹینڈ کے قریب شادی سے انکار پر شازیہ نامی خاتون کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے پٹرول چھڑک کر آگ لگانے کی کوشش کی۔تھانہ سول لائن پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے خاتون کو کی کوشش
پڑھیں:
کراچی: خواتین کو بلیک میل کرکے بھتا مانگنے والا ملزم گرفتار
---فائل فوٹوکراچی کے علاقے گلشنِ معمار سے خواتین کو بلیک میل کر کے بھتا مانگنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
ایس ایس پی ایس آئی یو کے مطابق ملزم نے خاتون کو بلیک میل کر کے 10 لاکھ روپے بھتا مانگا تھا۔
پولیس کے مطابق ملزم سے بھتے میں استعمال ہونے والا موبائل فون برآمد کر کے اِس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔