data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حسین آباد پولیس کی کامیاب کارروائی، لوٹ مار کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد، پولیس کے مطابق حسین آباد پولیس نے اسنیچرز کیخلاف بھرپور کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے دو پستول اور ایک چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی۔9اکتوبر کو حسین آباد کے علاقے یونٹ نمبر 4 لطیف آباد کے علاقے سے چھینی گئی ہونڈا 125 موٹر سائیکل کی برآمدگی عمل میں لائی گئی۔گرفتار ملزمان میں مجاہد ولد عبدالحکیم جتوئی اور سجاد ولد اکبر لنجوانی جوکہ کراچی کا رہائشی ہے ،دونوں ملزمان حسین آباد پولیس سے مقابلے کے مقدمے میں بھی مطلوب تھے۔پولیس نے خفیہ اطلاع پر رات کے وقت چیکنگ کے دوران دونوں ملزمان کو حراست میں لیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے دوپستول اور گولیاں اور مذکورہ چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی۔ملزم مجاہد ولد عبدالحکیم جتوئی کے خلاف سندھ آرمز ایکٹ اور ملزم سجاد ولد اکبر لنجوانی کیخلاف سندھ آرمز ایکٹ کے تحت علیحدہ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق گرفتار ملزمان کیخلاف حیدرآباد کے مختلف تھانوں میں لوٹ مار اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے متعدد مقدمات بھی درج ہیں۔

اسٹاف رپورٹر سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: حسین ا باد پولیس

پڑھیں:

تلہار،منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار کیے گیے 2 ملزمان پولیس کی تحویل میں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار

متعلقہ مضامین

  • کراچی، شارٹ ٹرم اغوا کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان گرفتار
  • جامشورو،موٹروے پولیس کی کارروائی، منشیات فروش ملزمان پولیس کی حراست میں
  • کوٹری،دادو کے رہائشیوں کا پولیس گردی کیخلاف احتجاج
  • ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کی کارروائی ،ایف جی ای ایچ اے کے پٹواری ذاکر حسین گرفتار
  • کوئٹہ:ایف آئی اے کی کارروائی، 36 ملین کی غیر ملکی کرنسی برآمد
  • ایف آئی اے کی کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی، غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزمان گرفتار
  • کراچی میں تین پولیس مقابلے، 4 زخمی ڈاکوؤں سمیت 5 گرفتار
  • تلہار،منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار کیے گیے 2 ملزمان پولیس کی تحویل میں
  • میرپورخاص، 19 سالہ نیہا قتل کیس، والدہ سمیت چار ملزمان گرفتار