کراچی: شدید مالی دباؤ اور قرضوں میں جکڑے باپ نے 2 بیٹیوں کے گلے کاٹ دیے
اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT
کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں شدید مالی دباؤ اور قرضوں میں مبتلا شخص نے اپنی دو بیٹیوں کے گلے کاٹ ڈالے۔
پولیس کے مطابق نارتھ ناظم آباد کی کوثر نیازی کالونی میں باپ نے دو بچیوں کے گلے کاٹ دیے، ملزم اکبر ولد عبدالستار کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم شدید مالی دباؤ اور قرضوں میں مبتلا تھا، ملزم پر مختلف کمیٹیوں کے واجبات تھے جنہیں وہ بیروزگاری کے باعث ادا نہ کر سکا۔
پولیس نے بتایا ہے کہ گرفتار ملزم اکبر کی 5 بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے، مقتولہ زینب اور عالیہ کی عمریں 10 اور 11 سال تھیں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کراچی: فیشل ریکگنیشن کیمرے کے ذریعے پہلا ملزم گرفتار
کراچی میں ساؤتھ زون پولیس نے سیف سٹی پروجیکٹ کے تحت پہلی کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ڈی آئی جی اسد رضا کا کہنا ہے کہ فیشل ریکگنیشن کیمرے کے ذریعے پہلا ملزم گرفتار کرلیا گیا، سسٹم کے ذریعے الرٹ ملنے پر فوری کارروائی کی گئی۔
اسد رضا کا مزید کہنا ہے کہ گرفتار ملزم چھ مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔