پختونخوا سے سینیٹ کی خالی نشست پر انتخاب، امیدواروں کی حتمی فہرست جاری
اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT
پشاور:
الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا سے سینیٹ کی خالی نشست پر انتخاب کے لیے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی۔
خیبر پختونخوا سے خالی نشست پر 5 امیدوار میدان میں آگئے۔ تحریک انصاف کے حمایتی امیدوار خرم ذیشان اور عرفان سلیم ہیں۔
پیپلز پارٹی کے نثار خان جبکہ آزاد امیدوارں میں تاج محمد آفریدی اور عابد یوسفزئی شامل ہیں۔
خالی نشست پر الیکشن 30 اکتوبر کو ہوگا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: خالی نشست پر
پڑھیں:
اسلام آباد: سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کےسالانہ انتخابات کےآفیشل نتائج جاری
---فائل فوٹوسپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن الیکشن میں عاصمہ جہانگیر گروپ نے میدان مار لیا ہے۔
انتخابات کے حتمی نتائج کے مطابق ایڈووکیٹ ہارون الرشید 1898 ووٹ لے کر صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن جبکہ عاصمہ جہانگیر گروپ کے ملک زاہد اسلم اعوان 1915 ووٹ لے کر سیکریٹری بار منتخب ہوئے ہیں۔
حتمی نتائج کے مطابق بلوچستان، خیبر پختون خوا اور پنجاب سے تینوں نائب صدور عاصمہ جہانگیر گروپ کے منتخب ہوئے ہیں۔
حامد خان گروپ کے نائب صدر، ملک خوشحال خان اعوان سندھ کی نشست پر منتخب ہوئے ہیں۔
حتمی نتائج کے مطابق فنانس سیکریٹری پر عاصمہ جہانگیر گروپ کی سائرہ خالد راجپوت 2049 ووٹ لے کر منتخب ہوئی ہیں۔
اسی طرح ایڈیشنل سیکریٹری کی نشست پر عاصمہ جہانگیر گروپ کے سردار طارق 1835ووٹ لے کر منتخب ہوئے ہیں۔
بلوچستان، کےپی، پنجاب اور سندھ سے ممبر ایگزیکٹو کمیٹی کی 9 نشستوں پر عاصمہ جہانگیر گروپ کے امیدوار منتخب ہوئے ہیں۔