ٹی ایل پی کے 97 کارکنوں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 15th, October 2025 GMT
ایس ایچ او شیخوپورہ کے قتل میں ملوث ملزمان کو انسداد دہشتگری عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے قتل کے چار مقدمات میں ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا اور ملزمان کو 29 اکتوبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔ پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان سے ڈنڈے، سوٹے اور اسلحہ برآمد ہو گیا ہے۔ ملزماں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ ایس ایچ او تھانہ فیکٹری ایریا شیخوپورہ شہزاد جھمٹ کی شہادت اور قتل و اقدام قتل کے چار مقدمات میں گرفتار تحریک لبیک کے 97 ملزم کارکنوں کو انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دے دیا۔ ا یس ایچ او شیخوپورہ کے قتل میں ملوث ملزمان کو انسداد دہشتگری عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے قتل کے چار مقدمات میں ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا اور ملزمان کو 29 اکتوبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔
پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان سے ڈنڈے، سوٹے اور اسلحہ برآمد ہو گیا ہے۔ ملزماں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا جائے۔ گرفتار ملزمان تحریک لبیک کے کارکنان ہیں۔ کارکنان کیخلاف قتل اور اقدام قتل اور دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں۔ ملزماں میں محمد جاوید، محمد عامر، محمد رمیض، اعجاز احمد، محمد عثمان، سیف علی، زین علی، ذوالفقار احمد اور معظم حسین سمیت دیگر شامل ہیں۔ ملزمان کو سخت سکیورٹی میں لا کر عدالت پیش کیا گیا۔ عدالت کے احاطے میں بھاری نفری اور بکتر بند گاڑیاں بھی موجود تھیں، جبکہ ایلیٹ فورس عدالت کی سکیورٹی پر مامور کی گئی تھی۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پیش کیا گیا ملزمان کو
پڑھیں:
خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
پشاور کی احتساب عدالت نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل سے 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔
پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔
احتساب عدالت نے ملزم دوراج خان کی جانب سے دائر پلی بارگین درخواست کے تناظر میں 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔
فیصلے کے مطابق نیب خیبرپختونخوا اپرکوہستان میں جعلی بلوں اور بوگس دعوؤں کے ذریعے سرکاری فنڈز میں کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے، ملزم کے قریبی رشتہ داروں کے نام پر کھولے گئے بینک اکاؤنٹس میں موجود 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم دوراج خان اس مقدمے میں گرفتار ہے اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے اور دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم نے مبینہ کرپشن کی رقم چھپانے کےلیے بیشام کے نجی بینک میں قریبی رشتہ داروں کے نام پر اکاؤنٹس کھلوائے۔
فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کے رشتہ داروں محمد اقبال، محمد ایاز، محمد عمر، کریم داد اور سربلند نے عدالت میں رضاکارانہ بیانات قلم بند کرائے اورمؤقف اختیار کیا کہ انہیں اپنے نام پر موجود اکاؤنٹس میں جرائم سے حاصل شدہ رقم کا علم نہیں تھا۔
احتساب عدالت نے کہا ہے کہ ملزم کے رشتہ داروں نے تمام رقوم بحق سرکار ضبط کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور رقم پر کسی قسم کا دعویٰ نہ کرنے کا بیان دیا۔
فیصلے میں مزید بتایا گیا کہ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے ضبط شدہ رقم چیئرمین نیب کے نیشنل بینک آف پاکستان، پی ایم سیکریٹریٹ برانچ اسلام آباد کے اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔
عدالتی فیصلے کے مطابق ضبط شدہ رقم ملزم کی پلی بارگین کے تحت واجب الادا رقم میں ایڈجسٹ کی جائے گی۔