سندھ ہائیکورٹ: سیشن عدالتوں کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنے پر حکومت سے جواب طلب
اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT
کراچی:
سندھ ہائیکورٹ نے سیشن عدالتوں کے ملازمین کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافہ نہ کرنے سے متعلق سندھ حکومت ودیگر کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر فریقین سے جواب طلب کرلیا۔
ہائیکورٹ میں سیشن عدالتوں کے ملازمین کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافہ نہ کرنے سے متعلق سندھ حکومت ودیگر کیخلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت ہوئی۔
درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ عدالت نے ضلعی عدلیہ کے ملازمین کو ہائیکورٹ ملازمین کے مساوی تنخواہیں اور مراعات دینے کا حکم دیا تھا۔
سندھ حکومت آئین کے آرٹیکل 25 کے تحت تمام عدالتی ملازمین سے مساوی سلوک کرنے کی پابند ہے۔
عدالت کے حکم کے باوجود ملازمین کو جوڈیشل الاؤنس فراہم نہیں کیا گیا۔ عدالت نے توہین عدالت کی درخواست پر فریقین سے 2 دسمبر تک جواب طلب کرلیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے ملازمین
پڑھیں:
کے الیکٹرک کو پرانے واجبات کی وصولی کی اجازت دینے سے متعلق درخواست مسترد
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ میںنیپرا کی جانب سے کے الیکٹرک کو پرانے واجبات کی وصولی کی اجازت دینے کا معاملہ، عدالت نے ایم کیو ایم رکن سندھ اسمبلی عامر صدیقی کی درخواست مسترد کردی۔ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی عامر صدیقی کی نیپرا کے ایس آر او کے خلاف درخواست کی سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی جہاں عدالت نے ایم کیو ایم رکن سندھ اسمبلی عامر صدیقی کی درخواست مسترد کردی کے الیکٹرک کے وکیل کاکہنا تھا کہ درخواست گزار نے ٹیرف پر نظر ثانی کی درخواست دائر کی تھی، نیپرا نے مدت گزر جانے کے باعث درخواست مسترد کردی تھی، ٹریبونل میں اپیل کی مدت بھی ختم ہوچکی ہے، عدالت کا کہناتھا کہ نیپرا کے فیصلے کی روشنی میں کے الیکٹرک کا موقف درست معلوم ہوتا ہے، عدالت کی رائے میں ٹیرف کے تعین کے اختیار میں رٹ دائرہ اختیار کو مداخلت کے لئے استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔