علی امین گنڈا پور کے وارنٹ جاری، گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 21 October, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس) اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔ سینئر سول جج مبشر حسن چشتی کی عدالت نے کیس کی سماعت کی، تاہم علی امین گنڈا پور آج بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔

عدالت نے سابق وزیراعلیٰ کی مسلسل غیر حاضری کے پیش نظر انہیں گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ کیس کی آئندہ سماعت 28 اکتوبر کو ہوگی۔ علی امین گنڈا پور کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں مقدمہ درج ہے۔

یاد رہے کہ اسلام آباد کی عدالت نے جولائی سے اب تک متعدد بار علی امین گنڈا پور کے وارنٹ جاری کیے، لیکن وہ اب تک عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ ابتدائی طور پر جولائی سے ستمبر کے دوران ان کی عدم پیشی وزارت اعلیٰ کی مصروفیات کے سبب بتائی جاتی تھیں، تاہم اب وہ وزارت اعلیٰ سے استعفا دے چکے ہیں۔

10 ستمبر کو بھی عدالت نے علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے اور انہیں گرفتار کرکے 17 ستمبر کو عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت دی تھی۔ عدالت کے اس حکم کے بعد علی امین گنڈا پور کے وکیل راجا ظہورالحسن پیش ہوئے اور استدعا کی کہ وارنٹ گرفتاری کو منسوخ کیا جائے، لیکن جج نے کہا کہ ملزم کو پیش کریں تو وارنٹ منسوخ کر دیا جائے گا۔ وکیل نے جواب دیا کہ میڈیا پر پہلے ہی معاملہ چل چکا ہے اور ملزم کی سبکی ہو چکی ہے۔

آج ہونے والی سماعت کے دوران عدالت نے وکیل کی وارنٹ گرفتاری معطل کرنے کی استدعا مسترد کر دی اور کیس کی مزید سماعت 28 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرخامنہ ای نے ٹرمپ کی جوہری مذاکرات کی پیشکش مسترد کر دی غزہ میں جنگ بندی ختم ہونے کے خدشے کے پیش نظر امریکا متحرک ، سفارتی کوششیں تیز نئی دہلی دنیاکا آلودہ ترین شہر بن گیا، لاہور کی فضا بھی انتہائی مضر صحت قرار شاہین شاہ آفریدی قومی ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان مقرر چھبیسویں آئینی ترمیم کیس، ہم سب حلف کے پابند اور قوم کو جواب دہ ہیں،جسٹس امین الدین خان بانی پی ٹی آئی سے وکلا کی ملاقات کا دن، فہرست جیل حکام کو ارسال گزشتہ دور میں ٹرمپ مودی کے قریب تھے اب عاصم منیر کے گرویدہ ہیں، سی این این TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: علی امین گنڈا پور کے وارنٹ عدالت میں پیش گرفتار کرکے پیش کرنے

پڑھیں:

انسداد دہشتگری عدالت کا علیمہ خان کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

انسداد دہشتگری عدالت کا علیمہ خان کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 20 October, 2025 سب نیوز

راولپنڈی: (آئی پی ایس) انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے مسلسل عدم پیشی پر عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

تفصیلات کے مطابق علیمہ خان سمیت 11 ملزمان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمات کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ کی عدالت میں ہوئی۔

علیمہ خان کے علاوہ مقدمے میں نامزد 10 ملزمان عدالت پیش ہوئے جبکہ استغاثہ کے پانچ گواہان بھی مال مقدمہ سمیت عدالت پیش ہوئے، عدالت نے علیمہ خان کی عدم حاضری پر پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے، علیمہ خان کے ضامن عمر شریف کے بھی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے۔

عدالت نے ایس پی پولیس کو حکم دیا کہ علیمہ خان کو گرفتار کر کے 22 اکتوبر کو پیش کریں۔

انسداد دہشتگردی عدالت نے علیمہ خان کے ضامن کی جائیداد کی دستاویزات کی تصدیق کیلئے ڈی سی راولپنڈی کو ہدایات جاری کر دیں۔

پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے عدالت کو بتایا کہ ملزمہ دانستہ طور پر عدالت پیش نہیں ہو رہی ہیں، ملزمہ اپنے رویہ کی وجہ سے عدالتی کارروائی میں رکاوٹ کا باعث بن رہی ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرڈپٹی ڈائریکٹر این سی سی آئی اے کی بازیابی کیلئے پولیس کو3 روز کی مہلت ڈپٹی ڈائریکٹر این سی سی آئی اے کی بازیابی کیلئے پولیس کو3 روز کی مہلت فیصل مسجد میں نامناسب لباس میں داخلے، ویڈیوز بنانے پر پابندی کی درخواست پر نوٹس پاک افغان تجارت دوبارہ شروع ہوگی، افغانستان پاکستانی بندرگاہ استعمال کرسکے گا، خواجہ آصف پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہندو برادری آج دیوالی کا تہوار منا رہی ہے راولپنڈی، مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے نعیم اعجاز سمیت 10 افراد پر قتل و اقدام قتل کا مقدمہ درج بھارت نے روسی تیل کی خریداری نہ روکی تو بھاری ٹیرف جاری رہیں گے: ٹرمپ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • سابق وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری
  • عدالت نے علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے
  • علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری، گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
  • شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری
  • علیمہ خان کے تیسری بار ناقابل ضمانت وارنٹ جاری، گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
  • چھبیس نومبر احتجاج، علیمہ خان کے تیسری بار ناقابل ضمانت وارنٹ جاری، گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
  • انسداد دہشتگری عدالت کا علیمہ خان کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
  • علیمہ خان کے تیسری بار ناقابل ضمانت وارنٹ جاری، گرفتار کرکے پیش کرنیکا حکم
  • پی ٹی آئی وکلاکو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم