ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

سینئر سول جج مبشر حسن چشتی نے کیس کی سماعت کی، سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا آج بھی حاضر نہیں ہوئے، عدالت نے علی امین گنڈاپور کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے علی امین گنڈا پور کی مسلسل غیر حاضری کے باعث وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں، کیس کی آئندہ سماعت 28 اکتوبر کو ہوگی۔

علی امین گنڈا پور کیخلاف تھانہ بارہ کہو میں مقدمہ درج ہے۔

یاد رہے کہ اسلام آباد کی عدالت جولائی سے اب تک متعدد بار سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے وارنٹ جاری کر چکی ہے، تاہم وہ اب تک عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔
جولائی سے ستمبر تک علی امین کی عدم پیشی کی وجہ وزارت اعلیٰ کی مصروفیات بتائی جاتی تھیں، تاہم اب وہ وزارت اعلیٰ سے استععفیٰ دے چکے ہیں، لیکن آج کی سماعت میں بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔

10 ستمبر کو بھی عدالت نے ملزم علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے، عدالت نے علی امین گنڈاپور کو گرفتار کر کے 17 ستمبر کو عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کر دی تھی۔

عدالتی حکم کے بعد علی امین گنڈاپور کے وکیل راجا ظہورالحسن عدالت میں پیش ہوئے اور کہا تھا کہ سر آپ نے میرے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے، جج مبشر حسن چشتی نے کہا کہ آپ ملزم پیش کریں میں وارنٹ منسوخ کر دوں گا۔

وکیل راجا ظہورالحسن نے کہا کہ سر اب تو میڈیا پر چل گیا ہے، ملزم کی سبکی تو ہوگئی ہے۔

فاضل جج نے کہا کہ میں میڈیا کو کیا کہہ سکتا ہوں؟ آپ کا کوئی جونیئر بھی آکر تاریخ لے لیتا تو میں کیس رکھ لیتا، عدالت نے علی امین گنڈاپور کے وکیل کی وارنٹ گرفتاری معطل کرنے کی استدعا مسترد کر دی تھی۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: عدالت نے علی امین گنڈا علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری علی امین گنڈا پور عدالت میں پیش پور کے

پڑھیں:

علیمہ خان ،عمر ایوب،زرتاج گل کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد/ راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) پی ٹی آئی کے 26 نومبر احتجاج کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے تیسری مرتبہ علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے، تھانہ صادق آباد میں درج مقدمے میں وکیل صفائی کی یقین دہانی کے باوجود علیمہ خان آج بھی عدالت نہیں آئیں، عدالت نے ضامن کے وارنٹ بھی جاری کردییانسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے تھانہ صادق آباد میں درج 26 نومبر کے احتجاج کے مقدمے میں تیسری بار بانی پی ٹی آئی عمران خان کی علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ عدالت نے ایس پی راول ڈویژن کو ہدایت کی کہ ملزمہ کو گرفتار کرکے بدھ 22 اکتوبر کو عدالت میں پیش کیا جائے، عدالت نے علیمہ خانم کے ضامن کے بھی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے مچلکے ضبط کرنے کا شوکاز نوٹس بھی جاری کر دیا۔ عدالت نے ضامن کی جانب سے داخل کروائے گئے پراپرٹی دستاویزات کو تصدیق کے لیے ڈی سی راولپنڈی کو بھجوا دیا۔ علاوہ ازیں انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پی ٹی آئی کے سنگجانی جلسے پر درج مقدمات میں عمر ایوب اور زرتاج گل سمیت دیگر رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کی، عدالت نے عمر ایوب، زین قریشی زرتاج گل اور علی بخاری کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔ عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا۔ شیر افضل مروت کی طرف سے کیس ٹرانسفر کی درخواست دائر کی گئی جس پر عدالت نے شیر افضل مروت کی درخواست پر نوٹسز جاری کر کے دلائل طلب کر لیے۔ عدالت نے کیس کی سماعت 23 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

مانیٹرنگ ڈیسک

متعلقہ مضامین

  • سابق وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری
  • شراب و اسلحہ برآمدگی کیس: علی امین گنڈاپور کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم
  • عدالت نے علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے
  •  اسلام آباد کی عدالت نے علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے
  • علی امین گنڈا پور کے وارنٹ جاری، گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم
  • علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری، گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
  • شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری
  • علیمہ خان ،عمر ایوب،زرتاج گل کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
  • علیمہ خان کے تیسری بار ناقابل ضمانت وارنٹ جاری