لاہور میں جاری انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ کے دوران پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں باکسنگ کا مستقبل انتہائی روشن ہے اور وہ دن دور نہیں جب یہاں سے بھی محمد علی اور مائیک ٹائسن جیسا عالمی چیمپئن سامنے آئے گا۔
جناح اسپورٹس کمپلیکس لاہور میں ہونے والی چیمپئن شپ میں برطانوی باکسر جیمز میٹکالف نے ڈبلیو بی اے ایشیا گولڈ مڈل ویٹ ٹائٹل جیت لیا۔ انہوں نے ڈومینیکن ریپبلک کے جولیو ڈی جیسس کو تیسرے راؤنڈ میں ناک آؤٹ کیا۔
دوسری جانب ارجنٹائن کے البرٹو پلمیٹا نے فلپائنی باکسر جوفر منٹانو کو چھٹے راؤنڈ میں ناک آؤٹ کرکے ڈبلیو بی اے ایشیا ساؤتھ ویلٹر ویٹ ٹائٹل اپنے نام کیا۔
میڈیا سے گفتگو میں عامر خان نے کہا کہ انہیں لاہور آکر بےحد خوشی ہوئی۔یہاں 15 ممالک کے باکسرز شریک ہوئے، فینز لاجواب تھے اور سیکیورٹی بھی بہترین تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ اس چیمپئن شپ سے پاکستان میں کھیلوں کے فروغ میں مدد ملے گی اور ایسے ایونٹس سے ملک کی ٹورازم انڈسٹری بھی مضبوط ہوگی۔
سابق ورلڈ چیمپئن نے پاکستانی باکسرز کی صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے۔پاکستان کے باکسرز میں وہ تمام صلاحیتیں ہیں جو عالمی سطح کا چیمپئن بننے کے لیے درکار ہوتی ہیں۔
عامر خان نے پاکستان آرمی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ فورس نے ایونٹ کو کامیاب بنانے اور غیر ملکی کھلاڑیوں کو معیاری سیکیورٹی فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔
یہاں ہونے والے مقابلے واقعی شاندار تھے، پاکستان آرمی نے سب کی حفاظت کو یقینی بنایا، جس کی وجہ سے یہ ایونٹ بہترین ماحول میں مکمل ہوا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: پاکستان میں

پڑھیں:

خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم

پشاور کی احتساب عدالت نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل سے 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔

پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

احتساب عدالت نے ملزم دوراج خان کی جانب سے دائر پلی بارگین درخواست کے تناظر میں 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

فیصلے کے مطابق نیب خیبرپختونخوا اپرکوہستان میں جعلی بلوں اور بوگس دعوؤں کے ذریعے سرکاری فنڈز میں کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے، ملزم کے قریبی رشتہ داروں کے نام پر کھولے گئے بینک اکاؤنٹس میں موجود 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم دوراج خان اس مقدمے میں گرفتار ہے اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے اور دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم نے مبینہ کرپشن کی رقم چھپانے کےلیے بیشام کے نجی بینک میں قریبی رشتہ داروں کے نام پر اکاؤنٹس کھلوائے۔

فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کے رشتہ داروں محمد اقبال، محمد ایاز، محمد عمر، کریم داد اور سربلند نے عدالت میں رضاکارانہ بیانات قلم بند کرائے اورمؤقف اختیار کیا کہ انہیں اپنے نام پر موجود اکاؤنٹس میں جرائم سے حاصل شدہ رقم کا علم نہیں تھا۔

احتساب عدالت نے کہا ہے کہ ملزم کے رشتہ داروں نے تمام رقوم بحق سرکار ضبط کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور رقم پر کسی قسم کا دعویٰ نہ کرنے کا بیان دیا۔

فیصلے میں مزید بتایا گیا کہ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے ضبط شدہ رقم چیئرمین نیب کے نیشنل بینک آف پاکستان، پی ایم سیکریٹریٹ برانچ اسلام آباد کے اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔

عدالتی فیصلے کے مطابق ضبط شدہ رقم ملزم کی پلی بارگین کے تحت واجب الادا رقم میں ایڈجسٹ کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • شہرِ دل رُبا۔۔۔۔ راول پنڈی (تیسرا اور آخری حصہ)
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار