2025-10-21@09:06:33 GMT
تلاش کی گنتی: 6
«والی گولی لگنے سے»:
شہر قائد میں اندھی گولیوں سے شہریوں کے زخمی ہونے کا سلسلہ جاری ہے، تازہ واقعات میں نوجوان لڑکی اور بچے سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق شہر میں نامعلوم سمت سے چلنے والی گولیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے ، شہر کے مختلف علاقوں میں نامعلوم سمت سے گولیاں لگنے کے واقعات میں نوجوان لڑکی سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔ شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے فائرنگ کے واقعے میں 20 سالہ بسمہ دختر اختر علی زخمی ہوگئی جسے فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال لیجایا گیا۔ اس حوالے سے شاہ لطیف ٹاؤن پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ سیکٹر 17 جی میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے پیش آیا۔...
ناظم آباد میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔ ناظم آباد کے علاقے 3 نمبر سعید کارنر کے فلیٹ میں گولی لگنے سے 36 سالہ محمد طاہر زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا۔ اس حوالے سے ناظم آباد پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے کا بتایا جا رہا ہے جس کی مزید تحقیقات کا عمل جاری ہے ۔
—فائل فوٹو کراچی میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے 13 سالہ نوعمر لڑکی جاں بحق ہو گئی، مرنے والی لڑکی کرسٹینا چوتھی جماعت کی طالبہ تھی۔ورثاء کے مطابق 13 سالہ کرسٹینا گھر کے صحن سے کمرے میں جا رہی تھی کہ اچانک گر گئی، اسے فوری طور پر اسپتال لے گئے جہاں ایکسرے کے بعد معلوم ہوا کہ کرسٹینا کو گولی لگی ہے، واقعہ ہفتہ کو پیش آیا تھا جبکہ کرسٹینا اتوار کو دورانِ علاج جناح اسپتال میں دم توڑ گئی۔کرسٹینا کے والد راشد نے بتایا کہ کرسٹینا پانچ بہن بھائیوں میں تیسرے نمبر پر تھی اور چوتھی جماعت میں زیرِ تعلیم تھی، انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ہوائی فائرنگ پر پابندی کے حکم...
کراچی: شہر قائد کے علاقے لیاری موسیٰ لائن میں پراسرار فائرنگ میں کمسن بچی جاں بحق ہوگئی، مقتولہ اپنے فلیٹ کے چھت پر کھیل رہی تھی۔ تفصیلات کے مطابق بغدادی کے علاقے لیاری موسیٰ لین اقبال برگر والے کے قریب علی آرکیڈ کی چھت پر پراسرار فائرنگ سے کمسن بچی جاں بحق ہوگئی، متوفیہ کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کی گئی۔ ایس ایچ او بغدادی انسپکٹر ماجد علوی نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والی بچی کی شناخت ڈھائی سالہ حیا فاطمہ دختر سکندر کے نام سے کی گئی، متوفیہ موسیٰ لائن میں علی آرکیڈ کی ساتویں منزل کی رہائشی تھی۔ واقعے کے وقت آٹھویں منزل کی چھت پر دیگر بچوں کے ہمراہ کھیل رہی...
کراچی: لیاری موسیٰ لائن میں پراسرار فائرنگ سے کمسن بچی جاں بحق ہوگئی، متوفیہ اپنے فلیٹ کی چھت پر کھیل رہی تھی کہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی سر پر لگی جو جان لیوا ثابت ہوئی ، ڈی آئی جی ساؤتھ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے علاقے میں سرچ آپریشن کرنے کا حکم دیا ، بچی کو آہوں اور سسکیوں کے ساتھ کھارادر میرا ماں قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بغدادی کے علاقے لیاری موسیٰ لین اقبال برگر والے کے قریب علی آرکیڈ کی چھت پر پراسرار فائرنگ سے کمسن بچی جاں بحق ہوگئی ، متوفیہ کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کی گئی۔ ایس ایچ او بغدادی انسپکٹر ماجد علوی نے...