Express News:
2025-08-13@04:27:13 GMT
کراچی: نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے ایک شخص زخمی
اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT
ناظم آباد میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔
ناظم آباد کے علاقے 3 نمبر سعید کارنر کے فلیٹ میں گولی لگنے سے 36 سالہ محمد طاہر زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا۔
اس حوالے سے ناظم آباد پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے کا بتایا جا رہا ہے جس کی مزید تحقیقات کا عمل جاری ہے ۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: گولی لگنے
پڑھیں:
لاہور سے ملتان جانے والی موسی پاک ایکسپریس کو حادثہ، 4 مسافر زخمی
لاہور/رائے ونڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2025ء)لاہور سے ملتان جانے والی موسی پاک ایکسپریس کو رائیونڈ ریلوے اسٹیشن پر حادثہ پیش آگیا۔ریلوے ذرائع کے مطابق موسی پاک ایکسپرس کوحادثہ بریک فیل ہوجانے کے باعث پیش آیا، ٹرین کی 2 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، حادثے میں 4 مسافرزخمی ہوگئے، حادثے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔(جاری ہے)
ریلوے ذرائع نے مزید بتایا کہ زخمی ہونے والے مسافروں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، حادثے کی مزید تحقیقات شروع کر دی گئی۔ذرائع کے مطابق ڈائون لائن 4پرسگنل کلیئرملنے کے باوجودڈرائیورٹرین روکنے میں ناکام رہا جس کی وجہ سے ٹرین انجن اورکوچ سینڈ ہمپ میں جاگھسی۔بتایا گیا ہے کہ ٹرین کے انجن کو کرین کے ذریعہ نکالنے اور سروس ٹریک کی بحالی کا کام شروع کر دیا گیا جبکہ ریلوے انتظامیہ نے بوگیاں نئے انجن کے ساتھ لگا کر ملتان کے لیے روانہ کردیں۔