یکم اکتوبر کو تعطیل کا اعلان ، نوٹیفکیشن جاری
اشاعت کی تاریخ: 28th, September 2025 GMT
ویب ڈیسک: ڈپٹی کمشنر خرم پرویز نے خواجہ غلام فریدؒ کے سالانہ عرس کے موقع پر یکم اکتوبر بروز بدھ ضلع بھر میں مقامی تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔
ڈی سی آفس سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تعطیل صرف ضلع رحیم یار خان کی ریونیو حدود تک محدود ہوگی۔ اس روز تمام سرکاری دفاتر بند رہیں گے، تاہم وفاقی ادارے، بینک اور جاری امتحانات معمول کے مطابق جاری رہیں گے۔
نوٹیفکیشن کی کاپیاں ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب، سیکرٹری داخلہ، کمشنر بہاولپور، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اور دیگر متعلقہ محکموں کو ارسال کر دی گئی ہیں تاکہ انتظامی امور کو یقینی بنایا جا سکے۔
اسرائیل میں لاوا پھٹنے کی ابتدا، تل ابیب میں نیتن یاہو کے خلاف سخت احتجاج
خواجہ غلام فریدؒ برصغیر کے معروف صوفی شاعر اور بزرگ تھے، جن کا سالانہ عرس ہر سال عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جاتا ہے۔ تقریبات میں محافلِ نعت و سماع، مذہبی اجتماعات اور ثقافتی سرگرمیاں شامل ہوتی ہیں، جن میں ہزاروں عقیدت مند شرکت کرتے ہیں۔
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
بلوچستان میں 3 روز کے لیے مسافر بس ٹرانسپورٹ معطل
ویب ڈیسک : بلوچستان بھر میں 3 روز کے لیے مسافربس ٹرانسپورٹ معطل رہےگی، یہ فیصلہ امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق بلوچستان بھر میں تین روز کے لیے مسافربس ٹرانسپورٹ معطل رہےگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے میں 12 تا 14 نومبر تک تمام بس ٹرانسپورٹس بند رہیں گی۔
ٹرانسپورٹ بند رکھنےکا فیصلہ امن وامان کی صورتحال کے پیش نظرکیا گیا، صوبےکی تمام ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹیز کو ہدایت کی گئی ہےکہ وہ اس حکم نامے پر عملدرآمدکو یقینی بنائیں۔
27ویں کے بعد 28ویں ترمیم بھی آرہی ہے؛ رانا ثنااللہ کا انکشاف