علامہ مقصود ڈومکی کا ملکی سیاست اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر انٹرویو
اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT
اسلام ٹائمز کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنماء کا کہنا تھا کہ 26ویں ترمیم نے آئین کو بگاڑ کر رکھ دیا ہے، اس آئینی ترمیم کو ختم کئے بغیر ملک میں جمہوریت قائم نہیں ہوسکتی، پاکستان کا آئین فوج کو سیاسی مداخلت سے دور رکھنے کا حکم دیتا ہے۔ جب جعلی مینڈیٹ کے حامل حکمران بن جائیں تو کبھی بھی ملک میں استحکام نہیں آسکتا۔ متعلقہ فائیلیںعلامہ مقصود علی ڈومکی کا تعلق صوبہ سندھ اور بلوچستان کے سنگم پر واقع ضلع جیکب آباد سے ہے، انکا شمار انقلابی، فعال اور متحرک علمائے کرام میں ہوتا ہے۔ علامہ صاحب اسوقت مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری نشر و اشاعت کی حیثیت سے ملی و قومی فرائض ادا کر رہے ہیں، جبکہ اس سے قبل ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ترجمان، مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی، سندھ کے سیکرٹری جنرل اور ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے سیکرٹری جنرل بھی رہ چکے ہیں۔ علامہ مقصود علی ڈومکی ہمیشہ ملی معاملات کے حل میں پیش پیش رہتے ہیں اور ملکی و بین الاقوامی حالات پر بھی اچھی نظر رکھتے ہیں۔ اسلام ٹائمز نے علامہ مقصود علی ڈومکی سے پاکستان کے سیاسی منظر نامہ اور خطہ کی بدلتی صوتحال کے تناظر میں ایک انٹرویو کا اہتمام کیا، جو پیش خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.
youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: علامہ مقصود
پڑھیں:
صدر زرداری کا ارکان پارلیمنٹ کو عشائیہ،وزیراعظم بھی شریک،ملکی موجودہ سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال
سٹی 42: صدر پاکستان کی جانب سے ارکان پارلیمنٹ کو صدر ہاوس میں عشائیہ ،وزیراعظم شہبازشریف بھی شریک ہوئے،ملکی موجودہ سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال ،27 ویں ترمیم پر کل ووٹنگ سے متعلق بھی گفتگو ہوگی۔
پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری،راجہ پرویز اشرف،شازیہ مری اور شیری رحمان صدر ہاوس میں موجود ہیں، وزیراعظم شہبازشریف بھی عشائیہ میں شریک ہوئے، چوہدری سالک، سردار یوسف، اعظم نذیر تارڈ، عطا تارڈ ،مصدق ملک، حنیف عباسی بھی عشائیہ میں موجود ہیں۔ ڈپٹی وزیراعظم بھی عشائیہ میں پہنچ گئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک کی اعلیٰ قیادت کے درمیان قومی اسمبلی میں27 ویں ترمیم سے متعلق ووٹنگ پر بھی گفتگو ہوگی۔
پی جی ٹرینی ڈاکٹروں کی سنی گئی
صدر پاکستان آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات بھی ہوئی،ملک کی موجودہ سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔