سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں ہم سید حسین زیدی اور ان کے اہلِخانہ کیساتھ ہیں اور مجلس وحدت مسلمین ان کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے لاہور میں صوبائی سیکرٹری سیاسیات سید حسین زیدی کی رہائش گاہ اور ان کی ہمشیرہ کے انتقال پر دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مرحومہ کے ایصالِ ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور بارگاہِ خداوندی میں دعا کی کہ مرحومہ کو جوارِ معصومینؑ میں بلند درجات عطا ہوں اور خداوند متعال پسماندگان کو صبر و حوصلہ نصیب ہو فرمائے۔ اس موقع پر مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی، صوبائی جنرل سیکرٹری سید حسن رضا کاظمی اور ضلعی جنرل سیکرٹری نقی مہدی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں ہم سید حسین زیدی اور ان کے اہلِخانہ کیساتھ ہیں اور مجلس وحدت مسلمین ان کے غم میں برابر کی شریک ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: علامہ راجہ ناصر عباس

پڑھیں:

سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا اظہار افسوس اور تعزیت

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپنے تعزیتی پیغام میں اسپیکر ایاز صادق نے مرحوم کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غم اور دکھ کی اس گھڑی میں وہ سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: نواز شریف کے قریبی ساتھی سینیٹر عرفان صدیقی انتقال کرگئے

انہوں نے کہا کہ سینیٹر عرفان صدیقی ایک مدبر، زیرک اور بااصول سیاسی رہنما تھے جنہوں نے علم، ادب اور سیاست میں اعلیٰ اقدار کو فروغ دیا۔ وہ علم و تدبر اور شائستگی کی پہچان تھے اور ہمیشہ برداشت، مکالمے اور تحمل کا درس دیتے رہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ عرفان صدیقی کی قومی سیاست میں خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اور ان کی علمی و فکری میراث آئندہ نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔

یہ بھی پڑھیے: عرفان صدیقی: پرائمری اسکول ٹیچر سے وزیراعظم کے مشیر اور سینیٹر تک کا سفر

انہوں نے مرحوم کے بلندیِ درجات اور اہلخانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ عرفان صدیقی کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلاء تادیر پُر نہیں ہو سکے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسپیکر عرفان صدیقی قومی اسمبلی

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم کی سینیٹر عرفان صدیقی مرحوم کے گھر آمد ،اہل خانہ سے اظہار تعزیت
  • علامہ راجہ ناصر عباس کی اسلام آباد کچہری دھماکہ کی شدید مذمت
  • شیعہ علماء کونسل جنوبی پنجاب کی صوبائی مجلس عاملہ کا علامہ عامر عباس ہمدانی کی زیرصدارت اجلاس
  • صدر مملکت آصف علی زرداری کا سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال پر اظہارِ افسوس اور تعزیت
  • سینیٹر عرفان صدیقی کی وفات پر سیاسی و صحافتی حلقوں میں گہرے دکھ کا اظہار
  • سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا اظہار افسوس اور تعزیت
  • سینیٹر عرفان صدیقی کی وفات پر سیاسی رہنماؤں کا اظہار افسوس، خدمات کو خراج عقیدت
  • صدر مملکت و دیگر کا عرفان صدیقی کے انتقال پر اظہارِ تعزیت
  • سابق صوبائی وزیر سردارخان محمد ڈاہری سے اظہار تعزیت
  • دباؤ، دھمکیوں اور زبردستی ترامیم منظور کرانا پارلیمانی وقار کی توہین ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس