وزیراعظم کی انتونیو گوتریس سے ملاقات، پاکستان میں دہشت گردی اسپانسر کیے جانےکا معاملہ اٹھادیا
اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات میں مسئلہ کشمیر، بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی اور پاکستان میں دہشت گردی کی پشت پناہی جیسے امور اٹھائے۔
نیویارک میں جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کے بعد ہونے والی اس ملاقات میں وزیراعظم نے قومی اور علاقائی اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے زور دیا کہ مسئلہ کشمیر کا منصفانہ اور پرامن حل سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق نکالا جانا چاہیے۔
وزیراعظم نے حالیہ پاک بھارت جنگ کے دوران کشیدگی کم کرنے اور امن و استحکام کے فروغ کے لیے سیکرٹری جنرل کے کردار کو سراہا۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
عمران خان سے جیل میں ملاقات کا دن، فہرست سپرنٹنڈنٹ کو بھجوا دی گئی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
راولپنڈی : بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے کل جیل میں ملاقات کا دن ہے ، پی ٹی آئی نے 6 وکلا کے ناموں کی فہرست جیل سپرنٹنڈنٹ کو بھجوا دی۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجا، علی ظفر، فیصل ملک، علی زمان، عرفان نیازی کے نام فہرست میں شامل ہیں۔
عمران خان سے ملاقات کے لئے 2 بجے کا وقت فہرست میں بتایا گیا ہے۔