Jasarat News:
2025-09-28@01:43:37 GMT

مصر :عمارت میں آتشزدگی سے 11افراد ہلاک‘33زخمی

اشاعت کی تاریخ: 28th, September 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

قاہرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) مصر میں آتشزدگی کے بعد ایک عمارت جزوی طور پر منہدم ہو گئی جس کے باعث 11 افراد ہلاک اور 33 زخمی ہو گئے۔ خبررساںاداروں کے
مطابق واقعہ قاہرہ سے تقریباً 103 کلومیٹر شمال میں کپڑے رنگنے کے کارخانے کی دوسری منزل پر پیش آیا،جہاں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے بوائلر پھٹ گیا ۔ صوبہ غربیہ میں واقع محلہ ٹیکسٹائل مینوفیکچرنگ کے لیے جانا جاتا ہے۔ آتش زدگی کی شدت سے عمارت جزوی طور پر گر گئی۔ حکام نے ابتدائی طور پر 8افراد کی موت اور 3افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کی اطلاع دی تھی،تاہم بعد میں مزید 3ہلاکتوں کی تصدیق کردی گئی۔

راصب خان انٹرنیشنل ڈیسک.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

چین اور تائیوان میں طوفان سے تباہی‘ ہلاکتوں کی تعداد 17ہوگئی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) ہانگ کانگ اور تائیوان میں تباہی مچانے والا طاقتور سمندری طوفان راگاسا چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ سے ٹکرا گیا،جس کے بعد مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 17ہوگئی ۔ گوانگ ڈونگ میں تیز ہواؤں اور موسلا دھار بارش سے درجنوں درخت گر گئے اور کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔اس سے پہلے طوفان راگاسا نے تائیوان میں تباہی مچائی، مختلف حادثات میں 50زخمی اور 17لاپتا ہوگئے۔علاقوں میں پل اور سڑکیں بہ گئیں، جبکہ 3ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ ہانگ کانگ کے ساحلی علاقے میں ہوٹل طوفانی لہروں کی زد میں آگیا۔

 

 

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار

متعلقہ مضامین

  • مصر: عمارت میں آتشزدگی سے متعدد افراد ہلاک‘ درجنوں زخمی
  • ٹوکیو: موبائل کی بیٹری پھٹنے سے آتشزدگی‘ 6افراد زخمی
  • جاپان: بیٹی کی لاش 20 سال تک فریزر میں رکھنے پر خاتون گرفتار
  • برازیل میں طیارہ تباہ‘ عالمی شہرت یافتہ آرکیٹیک سمیت 4 افراد ہلاک
  • برازیل : اسکول کے باہر فائرنگ سے 2افراد ہلاک
  • ٹرمپ نے صدارتی راہداری میں جوبائیڈن کی جگہ آٹو پین کی تصویر لگوادی
  • بائیولوجیکل ہتھیاروں پر پابندی میں امریکا کے ساتھ ہیں‘ روس
  • وینزویلا میں زلزلے کے جھٹکے‘ شدت 6.2 ریکارڈ
  • چین اور تائیوان میں طوفان سے تباہی‘ ہلاکتوں کی تعداد 17ہوگئی