بڑھتی مہنگائی اور بیروزگاری نے عوام کو زندہ درگور کر دیا ، سعید احمد بیگ
اشاعت کی تاریخ: 28th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (پ ر) پاک امن ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیئرمین سعید احمد بیگ نے ملک میں مہنگائی، بیروزگاری اور معاشی بدحالی کے روز افزوں بحران پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال نے عوام کو ذہنی، جسمانی اور معاشی طور پر مفلوج کر کے رکھ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کا متوسط اور غریب طبقہ آج بقا کی جنگ لڑ رہا ہے، مگر حکومتی پالیسیوں میں اس کی کوئی جھلک نظر نہیں آتی۔سعید احمد بیگ نے کہا کہ مہنگائی نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے، روز مرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتیں عام انسان کی پہنچ سے باہر ہو چکی ہیں۔ آٹے، چینی، چاول، دالیں، گوشت، سبزیاں، دودھ، ادویات اور دیگر ضروریاتِ زندگی کی قیمتیں ہر ہفتے نئی بلندیوں کو چھو رہی ہیں۔ بجلی، گیس، پٹرول اور ٹرانسپورٹ کے کرایے مسلسل بڑھنے سے عوام پر معاشی بوجھ ناقابلِ برداشت ہو چکا ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومتیں آتی ہیں، دعوے کرتی ہیں اور عوام کو ایک نئے بحران کے حوالے کر کے چلی جاتی ہیں۔ عام آدمی آج سوال کر رہا ہے کہ اس کا قصور کیا ہے؟۔انہوں نے کہا کہ بیروزگاری نے نوجوان نسل کو مایوسی کی طرف دھکیل دیا ہے۔ لاکھوں تعلیم یافتہ نوجوان بیروزگار ہیں اور ان کے لیے نہ روزگار کے مواقع ہیں، نہ کوئی واضح حکومتی پالیسی۔ نتیجتاً معاشرے میں مایوسی، ذہنی دباؤ اور بے راہ روی تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ نوجوان نسل میں خودکشیوں، نشے، جرائم اور انتہاپسندی کے رجحانات اسی بیروزگاری کا شاخسانہ ہیں۔تعلیم کے بعد نوجوانوں کے لیے اگر روزگار کا دروازہ بند ہو، تو وہ ملک کے لیے اثاثہ نہیں، خطرہ بن جاتے ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: نے کہا
پڑھیں:
سائٹ میں بجلی کاتارچوری کرتے وقت کرنٹ لگنے سے نوجوان چل بسا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251111-02-17
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر کے مختلف علاقوں میں حادثات واقعات میں معمر شخص سمیت 3افراد جاںبحق ہوگئے دیگر واقعات میں پولیس اہلکار اور خاتون سمیت 10افراد زخمی ہوئے ۔ تفصیلات کے مطابق ماڈل کالونی تھانے کی حدودحرا مسجد ماڈل کالونی میں ایک معمر شخص65سالہ صلاح الدین ولد جلیل احمد گر کر جاں بحق ہوگیا ۔متوفی کی لاش کو جناح اسپتال سے قانونی کاروائی کے بعد ورثاء کے سپر د کر دیا گیا ۔ سائٹ اے تھا نے کی حدود حبیب بینک پل کے قریب بجلی کا تار چوری کرنے کی کوشش کے دوران کرنٹ لگنے سے26سالہ شخص جھلس کر جاں بحق ہوگیا۔متوفی کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔سائٹ بی تھانے کی حدود ہارون آباد عوامی کانٹا کے قریب سے30سالہ نوجوان کی لاش ملی ، متوفی کی لاش کو متعلقہ تھانے سے ضابطہ کی کاروائی کے بعد سہر اب گوٹھ ایدھی ہوم سرد خانے منتقل کر دیا گیا ۔سکھن تھانے کی حدود لانڈھی بھینس کالونی روڈ نمبر 8 پر گل شیر نامی شخص سے جھگڑے کے دوران 28سالہ عبدالطیف ولد محمد عباس زخمی ہوا ۔فروز آباد تھانے کی حدود طارق روڈ ڈال مین مال کے عقب میں گولی لگنے سے 21 سالہ شہرائے مسیح ۔ گلشن معمار تھانے کی حدود معمار بہادر گوٹھ نزد افغان کٹ نادرن بائی پاس فائرنگ سے 2 افراد 35سالہ راہ خان ولد تھارو خان اور 27سالہ مجید حسین ولد پنل خان زخمی ہوئے ۔