data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

جاپان شہری ریوسی یونی نے چوپایوں کی طرح دوڑ کر ایک منفرد ریکارڈ بنا لیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جاپان کے 22 سالہ نوجوان ریوسی یونی نے چوپایوں کی طرح دوڑ کر 100 میٹر کا فاصلہ صرف 14.55 سیکنڈ میں طے کرتے ہوئے گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر لیا۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق یہ منفرد ریکارڈ اس سے قبل امریکا کے کولن مک کلور کے پاس تھا جنہوں نے 2022 میں 15.

66 سیکنڈ میں یہ فاصلہ طے کیا تھا۔ تاہم ریوسی یونی نے اپنی غیر معمولی تیز رفتاری سے یہ اعزاز اپنے نام کر لیا۔

ریوسی یونی کا کہنا ہے کہ انہوں نے مڈل اسکول سے ہی چوپایوں کی طرح دوڑنے کی مشق شروع کر رکھی تھی۔ گینیز ورلڈ ریکارڈز سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ ان کے استاد نے کہا تھا کہ جانور چار پیروں پر تیزی سے دوڑ سکتے ہیں، اسی خیال نے انہیں یہ چیلنج قبول کرنے پر آمادہ کیا۔

یہ منفرد کارنامہ نہ صرف دنیا بھر کے ناظرین کے لیے دلچسپی کا باعث بنا بلکہ انسانی تخلیقی صلاحیت اور جسمانی مہارت کی ایک نئی جہت کو بھی اجاگر کرتا ہے۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ریوسی یونی

پڑھیں:

جاپانی ای وی کمپنی نے پسنجرو لاجسٹک رکشہ متعارف کرادیا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جاپان کی معروف الیکٹرک وہیکل کمپنی ٹیراموٹرز نے پاکستان میں اپنا فلیگ شپ الیکٹرک تھری وہیلر کیورو (Kyoro)پسنجرو لاجسٹک رکشہ متعارف کرادیا ہے۔ یہ تھری وہیلر مسافروں کی آمدورفت اور لاجسٹکس دونوں کے لیے خصوصی طور پر تیار کیا گیا ہے۔ ’’کیورو‘‘ کی رفتار 55 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زائد ہے، جو ایک چارج پر 200 کلومیٹر تک سفر کی صلاحیت رکھتی ہے، اور 11.7 کلو واٹ آور بیٹری کی طاقت اسے مقامی سڑکوں کے لیے انتہائی موزوں بناتی ہے،جبکہ محض چار گھنٹے میں مکمل چارج ہو جاتی ہے۔ پاکستان میں آمد ٹیراموٹرز کے اس مشن کا ایک اہم سنگِ میل ہے جس کے تحت وہ ایشیا اور افریقہ میں پائیدار، سستی اور اعلیٰ معیار کی سفری سہولتیں فراہم کرنا چاہتی ہے۔ اپنی ترقیاتی حکمت عملی کے طور پر کمپنی پاکستان میں واحد ڈسٹری بیوٹر پارٹنرز کی تلاش میں ہے تاکہ ماحول دوست اور جدید ٹرانسپورٹ کے تصور کو فروغ دیا جا سکے۔ پڑوسی ملک کی تین وہیلر مارکیٹ میں کامیابی کے بعد کمپنی کو یقین ہے کہ ’’کیورو‘‘ پاکستان میں بھی ڈرائیورز کی آمدنی بڑھانے اور سستی و جدید شہری ٹرانسپورٹ فراہم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔اس موقع پر ٹیراموٹرز کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر مسٹر گو سوزوکی نے کہا کہ ”بطور ایک جاپانی کمپنی ہمیں فخر ہے کہ ہم اپنی جدید ای وی ٹیکنالوجی اور قابلِ اعتماد انجینئرنگ پاکستان لا رہے ہیں۔ ہم پاکستان کو ان اہم منڈیوں میں سے ایک سمجھتے ہیں جہاں ہم ایشیا میں پائیدار سفری سہولتوں کے منظرنامے کو تبدیل کر سکتے ہیں۔ ’کیورو‘ کے آغاز اور مقامی شراکت داروں کے ساتھ تعاون کے ذریعے ہمارا مقصد روزگار کے مواقع پیدا کرنا، ایندھن پر انحصار کم کرنا اور ایک صاف ستھرا،ماحول دوست اور زیادہ مؤثر ٹرانسپورٹ نظام قائم کرنا ہے۔

اسٹاف رپورٹر گلزار

متعلقہ مضامین

  • ٹریفک پولیس کی نگرانی میں نوجوان کی خطرناک ون ویلنگ، ’یہ کوئی غریب کرتا تو جیل میں بیٹھا ہوتا‘
  • دنیا کا سب سے گیلا ترین خطہ کہاں ہے؟
  • یوتھ ایکشن: نوجوان ابھی سے قائدانہ کردار میں مصروف، اینالینا بیئربوک
  • چین میں دنیا کے سب سے اونچے پل کا افتتاح
  • روس کی گیس کی مجموعی پیداوار میں 3.8 فیصد کمی
  • بھارت میں موسلا دھار بارش کا قیامت خیز وار؛ 40 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گی
  • جاپانی ای وی کمپنی نے پسنجرو لاجسٹک رکشہ متعارف کرادیا
  • کلکتہ میں تاریخی بارش، 39 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، 10 جانیں ضائع
  • آرٹیفیشل انٹیلی جنس کتاب کا متبادل نہیں ہے، عالمی ریکارڈ یافتہ طالبہ ماہ نور چیمہ