اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 ستمبر2025ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نےکہا ہے کہ سیاحت نہ صرف معاشی ترقی بلکہ پائیدار ترقی، معاشرتی ہم آہنگی اور بین الثقافتی روابط کے فروغ کا بھی مؤثر ذریعہ ہے۔ ہفتہ کو عالمی یومِ سیاحت کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں انہوں نے کہا کہ اس سال کا تھیم ’’سیاحت اور پائیدار تبدیلی‘‘ دنیا کو یہ پیغام دیتا ہے کہ سیاحت کا شعبہ مستقبل کی نسلوں کے لیے ایک ذمہ دار، مؤثر اور دیرپا ترقی کی بنیاد بن سکتا ہے۔

گورنر نے کہا کہ خیبرپختونخوا پاکستان کا وہ خطہ ہے جو قدرتی حسن، ثقافتی ورثے، تاریخی مقامات، اور مہمان نوازی سے مالا مال ہے۔ یہاں کے بلند و بالا پہاڑ، سرسبز وادیاں، دریا، جھیلیں اور قدیم تہذیبوں کے آثار دنیا بھر کے سیاحوں کے لیے کشش رکھتے ہیں لیکن ہمیں یہ بھی تسلیم کرنا ہوگا کہ ماحولیاتی تبدیلی، گلیشیئرز کا پگھلاؤ اور شدید موسمی حالات ہمارے قدرتی ورثے کے لیے خطرہ بن چکے ہیں، ہمیں ایک جانب جہاں موسمیاتی تبدیلیوں سے نبرد آزما ہونا ہے وہیں امن و امان کی صورتحال کو بھی بہتر بنانے کے لئے کام کرنا ہوگا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے صدر مملکت آصف علی زرداری کے اس مؤقف کی تائید کی کہ اگر ہم نے بروقت اقدامات نہ کیے تو ماحولیاتی بگاڑ نہ صرف ہمارے سیاحتی مقامات کو متاثر کرے گا بلکہ مقامی معیشت اور روزگار کے مواقع بھی محدود ہو جائیں گے۔ گرین سرٹیفیکیشن، کمیونٹی بیسڈ ٹورازم اور ماحولیاتی سیاحت کی طرف سنجیدہ توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ سیاحت کا فروغ نہ صرف اقتصادی ترقی بلکہ خواتین اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے، انتہاپسندی کے خلاف مثبت بیانیہ قائم کرنے اور پائیدار امن کے قیام میں بھی اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں سیاحت کو اقوام متحدہ کے ترقیاتی اہداف (SDGs) سے ہم آہنگ کرنا ضروری ہے اور اس مقصد کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھانے ہونگے۔.

ذریعہ

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے نے کہا کہ کے لیے

پڑھیں:

25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر

سٹی 42:  25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل  ہوگیا ۔

صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر دیگر مقامی قائدین اور کارکنان کے ہمراہ گریٹر اقبال پارک پہنچ گئے ۔ مینار پاکستان، صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر  نے  میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا جلسے کی اجازت دینے پر وزیراعلی مریم نواز کے مشکور ہیں۔پرنسپل سیکرٹری نے ہمیں بتایا کہ اجازت دے دی گئی ہے۔جلسے کی تاحال زبانی اجازت دی گئی ہے تحریری اجازت ابھی نہیں دی گئی۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

جلسے کی اجازت دے کر مریم نواز نے جمہوری روایات کو پروان چڑھایا ہے۔آج 23 جولائی کو آئے ہیں  ساری رات یہیں ہیں۔جلسے کے دوران  صدر آصف علی زرداری کی سالگرہ کا  کیک کاٹیں گے۔

25 جولائی کو جلسہ 8 بجے شروع ہو گا۔بلاول بھٹو وڈیو لنک سے خطاب کریں گے۔راجہ پرویز اشرف، حسن مرتضی قمر زمان کائرہ و دیگر قائدین خطاب کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • افغانوں کو شناختی کارڈ اجراء، دہشتگردوں سے مبینہ روابط، ملزموں کا ریمانڈ 
  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • کلچر کب تہذیب بنتا ہے
  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • دبئی کا بڑا اعلان؛ دوستوں اور رشتہ داروں کو سیاحت پر بلائیں، ہزاروں درہم انعام پائیں
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن