Jasarat News:
2025-09-27@02:35:57 GMT

سی پیک ٹو سے ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو گا ،احسن اقبال

اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

250927-8-14

 

بیجنگ (صباح نیوز)وفاقی وزیرمنصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ سی پیک ٹو سے ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو گا ، بیجنگ میں جے سی سی کا 14واں اجلاس پاک چین تعاون کے نئے باب کا آغازہے، صدر شی جن پنگ کے اقدامات دنیا کو منصفانہ اور جامع بنا رہے ہیں۔چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک)کے تحت پاک چین مشترکہ تعاون کمیٹی(جے

سی سی)کا14واں اجلاس جمعہ کوچین کے دارالحکومت بیجنگ میں شروع ہوگیا جس میں پاکستان اور چین کے اعلی حکام شرکت کررہے ہیں۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرمنصوبہ بندی ترقی وخصوصی اقدامات پروفیسراحسن اقبال نے کہاکہ پاکستان اور چین آہنی بھائی ہیں اوردونوں ممالک اعتماد اور مشترک مقدر کے بندھن میں بندھے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک)فیز2-عوام اور نوجوانوں پر مبنی ترقی کا نیا دور ہوگا، سی پیک اب حکومت سے حکومت نہیں، کاروبار سے کاروبار تعلقات پر مبنی ہوگا ،بیجنگ میں جے سی سی کا 14واں اجلاس پاک چین تعاون کے نئے باب کا آغازہے، صدر شی جن پنگ کے اقدامات دنیا کو منصفانہ اور جامع بنا رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ سی پیک فیز ون میں 18ارب ڈالرمالیت کے 17منصوبوں کومکمل کیاگیا جن سے 8000 میگاواٹ بجلی کی پیداوار ہورہی ہے اور اسے ملک میں بجلی کے کمی کے مسئلہ کوحل کرنے میں مددملی،اس کے تحت 888 کلومیٹر طویل شاہراہیں مکمل کی گئیں ،ہم قراقرم ہائی وے کے تھاکوٹ رائے کوٹ ری الائنمنٹ منصوبہ کیلیے 85فیصدمالی معاونت فراہم کرنے پرچین کے شکر گزارہیں،اس منصوبہ کاباقی حصہ بھاشاڈیم کی تعمیرکے بعد2028میں مکمل ہوگا،کراچی سے پشاورتک ایم ایل 1-منصوبہ ریلوے کوجدید بنانے کا اہم منصوبہ ہے۔ احسن اقبال نے کہاکہ گلگت بلتستان میں 300 میگاواٹ سولر منصوبہ سے روزانہ 1820 گھنٹے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوگا، سی پیک اب حکومت سے حکومت نہیں، کاروبار سے کاروبار تعلقات پر مبنی ہوگا، پاکستان سی پیک منصوبوں اور چینی عملے کی حفاظت کو اولین ترجیح دیتا ہے۔

 

خبر ایجنسی.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: نے کہاکہ سی پیک کے نئے

پڑھیں:

پاکستان اور چین تاریخی شراکت داری کے اگلے مرحلے میں داخل ہو رہے ہیں، وفاقی وزیر احسن اقبال

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال بیجنگ میں جوائنٹ کوآپریشن کمیٹی (جے سی سی) اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ اپنے دورہ چین کے دوران انہوں نے بتایا کہ جوائنٹ کوآپریشن کمیٹی ، سی پیک کا سب سے اعلیٰ فیصلہ ساز فورم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین تاریخی شراکت داری کے اگلے مرحلے میں داخل ہو رہے ہیں، سی پیک فیز ٹو نوجوانوں کی صلاحیتوں، ہنر اور جدت پر مبنی ہو گا ، احسن اقبال کا کہنا تھا کہ سی پیک کو حقیقی معنوں میں عوامی خوشحالی کی راہداری پر بدل رہے ہیں،جے سی سی میں نئے منصوبوں اور تعاون کے نئے شعبے شامل کئے جائیں گے اور سی پیک فیز ٹو کے منصوبوں کا جائزہ لیا جائے گا ۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • سی پیک منصوبوں سمیت پاکستان میں کام کرنے والے ہر چینی کی حفاظت یقینی بنائیں گے: احسن اقبال
  • بیجنگ: وفاقی وزیر ترقی ومنصوبہ بندی احسن اقبال چیئرمین این ڈی آر سی ژینگ شینگ جی سے ملاقات کے موقع پر مصافحہ کررہے ہیں
  • پاکستان اور چین تاریخی شراکت داری کے اگلے مرحلے میں داخل ہو رہے ہیں، وفاقی وزیر احسن اقبال
  • بیجنگ میں سی پیک کی14ویں جے سی سی کا آغاز ہو گیا
  • سی پیک کی 14ویں جے سی سی ایک تاریخی موڑ ،نئے منصوبوں شامل کئے جائیں گے؛ احسن اقبال
  • پاکستان اور چین اپنی تاریخی شراکت داری کے اگلے مرحلے میں داخل ہو رہے ہیں، احسن اقبال
  • پاکستان اور چین اپنی تاریخی شراکت داری کے اگلے مرحلے میں داخل ہو رہے ہیں،احسن اقبال
  •  احسن اقبال کی گورنر  ہونان سے ملاقات‘ بی ڈو سمٹ میں شرکت  
  • احسن اقبال کی گورنر ہونان سے ملاقات، بی ڈو سمٹ میں شرکت