گلشن اقبال ٹاؤن میں ترقیاتی کام تیز، یوسی 1 کی گلیوں میں پیور بلاکس کی تنصیب
اشاعت کی تاریخ: 26th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیئرمین گلشن اقبال ٹاؤن ڈاکٹر فواد احمد نے کہا ہے کہ عوامی خدمت ہمارا مشن ہے اور تعمیر و ترقی کے اس سفر میں معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بات یوسی 1 ویلفیئر کالونی کی اندرونی گلیوں میں پیور بلاکس کی تنصیب کے جاری کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر ایکسی این بی اینڈ آر راشد فیاض نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پیور بلاکس کی تنصیب سے علاقہ مکینوں کو طویل المدتی سہولت میسر آئے گی اور گلیاں مضبوط و پائیدار رہیں گی۔ یہ کام ماہر عملے کی نگرانی میں جاری ہے۔ چیئرمین ڈاکٹر فواد احمد نے کہا کہ حالیہ بارشوں اور سیوریج کے تباہ حال نظام کے باعث سڑکوں کی مرمت میں مشکلات کا سامنا ہے، تاہم جہاں نکاسی آب کے مسائل حل کیے جارہے ہیں، وہاں سڑکوں اور گلیوں کی تعمیر کو اولین ترجیح دی جارہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ منتخب نمائندے اور بلدیاتی افسران دن رات عوامی خدمت کے جذبے کے تحت سرگرم عمل ہیں اور باالترتیب تمام مسائل کے حل کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے عوام کو یقین دہانی کرائی کہ گلشن اقبال کو ایک ماڈل ٹاؤن میں تبدیل کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔دورے کے دوران علاقہ مکینوں نے برسوں بعد ترقیاتی کاموں کے آغاز پر چیئرمین ڈاکٹر فواد احمد کا شکریہ ادا کیا اور دیگر بلدیاتی مسائل کی جانب توجہ مبذول کرائی، جس پر چیئرمین نے انہیں جلد از جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
بچیوں کی تعلیم کا فروغ اولین ترجیح، وزیرتعلیم بلوچستان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250926-8-8
کوئٹہ (آن لائن) بلوچستان کی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی نے کہا ہے کہ بچیوں کی تعلیم کا فروغ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، صوبے میں تعلیم کے شعبے کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں
نے مسلم لیگ ن یوتھ ونگ بلوچستان کے صوبائی میڈیا کوآرڈینیٹر ناظم حسین یوسف زئی سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ ملاقات میں صوبے کے تعلیمی مسائل کے حل، محکمہ تعلیم کی بہتری اور خصوصا بچیوں کی تعلیم کے فروغ کے لیے کی جانے والی کاوشوں پر بھرپور خراج تحسین پیش کیا گیا۔راحیلہ حمید خان درانی نے کہا کہ صوبے میں تعلیم کے شعبے کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں شعبہ تعلیم میں ایمرجنسی نوعیت کے مسائل پر قابو پا لیا گیا ہے اور مستقبل قریب میں مزید بہتری کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جارہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بچے تعلیم پر بھرپور توجہ مرکوز رکھیں تاکہ ملک اور صوبے کا نام روشن کرسکیں دنیا کی ترقی یافتہ اقوام نے تعلیم کے ذریعے ہی ترقی کی منازل طے کیں ہیں ہمیں بھی تعلیم کو ہی اپنی ترقی کا ذریعہ بنانا ہوگا ۔