انتظامی یونٹ بننے تک کراچی کے مسائل کا حل ناممکن ہے، محمود مولوی
اشاعت کی تاریخ: 25th, September 2025 GMT
اپنے دفتر میں عمائدین شہر کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے سابق رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ کراچی کے عوام کے مسائل کو حل کرنے کے بجائے سیاسی جماعتیں صرف الزام تراشی اور ایک دوسرے پر ذمہ داری ڈالنے کی سیاست میں مصروف ہیں جبکہ وفاق بھی اس بڑے شہر کے مسائل سے مکمل طور پر لاتعلق دکھائی دیتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق رکن قومی اسمبلی اور سینئر سیاستدان محمود مولوی نے کراچی کی ابتر صورتحال کے حوالے سے کہا ہے کہ ملک کا سب سے بڑا شہر بدترین حالات کا شکار ہے مگر سیاستدان سنجیدگی کے بجائے الزام تراشی اور ایک دوسرے پر ذمہ داریاں ڈالنے میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے عوام دہائیوں سے پانی، بجلی، صفائی، ٹرانسپورٹ اور بنیادی سہولتوں کی کمی کا سامنا کر رہے ہیں لیکن حکمران جماعتوں نے کبھی عملی طور پر ان مسائل کو حل کرنے میں دلچسپی نہیں لی۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ بارشوں نے شہر کے تباہ حال انفراسٹرکچر کو بے نقاب کر دیا ہے۔
اپنے دفتر میں عمائدین شہر کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے محمود مولوی کا کہنا تھا کہ کراچی کے عوام کے مسائل کو حل کرنے کے بجائے سیاسی جماعتیں صرف الزام تراشی اور ایک دوسرے پر ذمہ داری ڈالنے کی سیاست میں مصروف ہیں جبکہ وفاق بھی اس بڑے شہر کے مسائل سے مکمل طور پر لاتعلق دکھائی دیتا ہے، یہی وجہ ہے کہ یہاں کے شہری خود کو تنہا، بے یار و مددگار اور لاوارث محسوس کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت کراچی کے عوام کے پاس ایک ہی حل باقی بچا ہے اور وہ یہ کہ کراچی کو الگ انتظامی یونٹ کا درجہ دیا جائے، ان کے مطابق جب تک کراچی کو انتظامی طور پر ایک علیحدہ یونٹ کی حیثیت نہیں دی جاتی، اس شہر کے بنیادی مسائل جوں کے توں رہیں گے اور عوام کے دکھوں کا حقیقی مداوا ممکن نہیں ہوگا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کراچی کے عوام نے کہا کہ کہ کراچی کے مسائل عوام کے شہر کے
پڑھیں:
ملتان، ارشاد حسین جعفری ایم ڈبلیو ایم بستی آڈوں والی یونٹ کے صدر نامزد، ضلعی آرگنائزر نے حلف لیا
ایم ڈبلیو ایم یونٹ بستی آڈوں والی کے اراکین نے ضلعی آرگنائزر سے ملاقات کی اور بعدازاں متفقہ طور پر ارشاد حسین جعفری کو یونٹ صدر نامزد کیا گیا، سید فخر عباس شاہ کو جنرل سیکرٹری جبکہ مولانا فیاض حسین بھٹی کو نائب صدر کے طور پر چنا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع ملتان کے آرگنائزر عون رضا انجم ایڈووکیٹ نے وفد کے ہمراہ تحصیل جلالپور کے علاقے علی پور سادات اور بستی آڈوں والی کا دورہ کیا، اس موقع پر مولانا فیاض حسین بھٹی، صوبائی ترجمان ثقلین نقوی اور دیگر ان کے ہمراہ تھے۔ ایم ڈبلیو ایم یونٹ بستی آڈوں والی کے اراکین نے ضلعی صدر سے ملاقات کی اور بعدازاں متفقہ طور پر ارشاد حسین جعفری کو یونٹ صدر نامزد کیا گیا، سید فخر عباس شاہ کو جنرل سیکرٹری جبکہ مولانا فیاض حسین بھٹی کو نائب صدر کے طور پر چنا گیا۔ نومنتخب یونٹ صدر ارشاد حسین جعفری نے ضلعی آرگنائزر ملتان عون رضا انجم ایڈووکیٹ نے حلف لیا۔