اسلام ٹائمز: وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود عراقی کی زیرصدارت یوم مصطفیٰ (ص) کی عظیم الشان تقریب سے علامہ حسن ظفر نقوی اور علامہ عقیل انجم قادری سمیت دیگر نے خطاب کیا جبکہ معروف نعت و منقبت خواں حضرات نے بارگاہ رسالتؐ میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ دفتر مشیر امور طلبہ و امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن جامعہ کراچی یونٹ کی جانب سے یوم مصطفی (ص) کا انعقاد پارکنگ ایریا گراؤنڈ نزد ایڈمنسٹریشن بلاک میں کیا گیا، پروگرام کی صدارت وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے کی، جس میں اساتذہ سمیت طلبہ و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ یوم مصطفیٰ (ص) کی عظیم الشان تقریب سے علامہ حسن ظفر نقوی اور علامہ عقیل انجم قادری سمیت دیگر نے خطاب کیا جبکہ معروف نعت و منقبت خواں حضرات نے بارگاہ رسالتؐ میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ یوم مصطفیٰ (ص) میں اسلامی جمیعت طلبہ، اے پی ایم ایس او، پنجابی اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن، پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن سمیت دیگر طلبہ تنظیموں کے رہنما بھی شریک تھے۔ یوم مصطفی (ص) کے اختتام پر اسٹوڈنٹس ایڈوائزر جامعہ کراچی ڈاکٹر نوشین رضا نے اختتامی کلمات کے ذریعہ تمام مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.

youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: یوم مصطفی

پڑھیں:

علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی قمر زمان قائرہ سے سکردو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اہم ملاقات

ملاقات میں گلگت بلتستان کی موجودہ سیاسی صورتحال و دیگر اہم امور پر تفصیلی گفت و شنید ہوئی، اس موقع پر مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جناب محمد علی قائد و دیگر پاکستان پیپلز پارٹی سے سینیئر رہنماء بھی موجود تھے۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی سکردو سے اسلام آباد سفر کے دوران سابق وفاقی وزیر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنماء قمر زمان قائرہ کی سکردو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اہم ملاقات ہوئی، موجودہ گلگت بلتستان کی سیاسی صورتحال و دیگر اہم امور پر تفصیلی گفت و شنید ہوئی، اس موقع پر مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جناب محمد علی قائد و دیگر پاکستان پیپلز پارٹی سے سینیئر رہنماء بھی موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

  • ناصر کریم پر کرپشن سمیت سنگین الزامات جیالے چیئر مین وائس چیئر مین شدید اختلافات
  • ڈسپلن کی خلاف ورزی، جامعہ پنجاب کی 37 طلبہ کیخلاف کارروائی
  • جامعہ کراچی میں انجمن محبان رسولؐ کے تحت سالانہ محفلِ میلاد النبیؐ
  • جامعہ کراچی میں تین روزہ KU FEST 2025 کا آغاز، علم و فن کی محفلوں سے آرٹس لابی جگمگا اٹھی
  • علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی قمر زمان قائرہ سے سکردو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اہم ملاقات
  • بھارت کی انڈس واٹر ٹریٹوری کی معطلی سے ملک میں بجلی مہنگی ہوسکتی ہے،ڈاکٹر خالد وحید
  • ایس ڈی پی آئی کے ریسرچ فیلو ڈاکٹر خالد وحید کونسل آف اکنامک اینڈ انرجی جرنلسٹ (سیج)کے سیمنار سے خطاب کررہے ہیں،سیج ممبران بھی موجود ہیں
  • سکھر،جامعہ دارالہدیٰ میںامتحانات
  • کراچی میں نویں اسٹوڈنٹس اولمپک گیمز 2025 کا شاندار آغاز، 500 ٹیموں کی شرکت