جامع علی مسجد جامعة المنتظر ماڈل ٹاون میں خطاب کرتے ہوئے وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سربراہ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی طاقت مکہ اور مدینہ ہے، جس کی حفاظت کیلئے پاکستان کا انتخاب خوش آئند ہے،سعودی عرب نے محسوس کیا ہے کہ دوست اسلامی ممالک میں سے اگر کوئی ارض حجاز مقدس کی حفاظت کر سکتا ہے تو وہ صرف پاکستان ہے، بحیثیت پاکستانی قوم ہمارے لیے بہت بڑے اعزاز اور فخر کی بات ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاق المدار س الشیعہ پاکستان کے صدر علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ کو دونوں برادر اسلامی مالک کیلئے نعمت قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ سعودی عرب کی طاقت مکہ اور مدینہ ہے، جس کی حفاظت کیلئے پاکستان کا انتخاب خوش آئند اور پاکستانیوں کیلئے قابل فخر ہے۔

جامع علی مسجد جامعة المنتظر ماڈل ٹاون لاہور میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے محسوس کیا ہے کہ دوست اسلامی ممالک میں سے اگر کوئی ارض حجاز مقدس کی حفاظت کر سکتا ہے تو وہ صرف پاکستان ہے، بحیثیت پاکستانی قوم ہمارے لیے بہت بڑے اعزاز اور فخر کی بات ہے۔ حافظ ریاض نجفی نے کہا کہ سعودی عرب نے محسوس کیا ہے کہ پاکستان ایٹمی قوت اور طاقتور ملک ہے جو مقامات مقدسہ کی حفاظت کر سکتا اور سعودی عرب کی ڈھال بن سکتا ہے، اس سے پاکستان کی عزت میں اضافہ ہوا ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کی حفاظت

پڑھیں:

آئی آر ایس پشاور اور سراپا کا باہمی تعاون کا معاہدہ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پشاور( کامرس ڈیسک) ) تعلیم و تحقیق کے شعبے میں باہمی تعاون کے فروغ کے لیے سینٹر فار ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ پالیسی اینالیسس (سراپا) اور انسٹی ٹیوٹ آف ریجنل اسٹڈیز (آئی آر ایس) پشاور کے مابین گزشتہ روز مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے گئے۔آئی آر ایس کے دفتر پشاور میں منعقد ہونے والی اس تقریب میں ڈائریکٹر آئی آر ایس ڈاکٹر محمد اقبال خلیل اور ڈائریکٹر سراپا صاحبزادہ وسیم حیدر نے معاہدے پر دستخط کیے۔ اس یادداشت کے تحت دونوں اداروں نے تعلیمی تحقیق، پالیسی سازی، اور تعلیمی اشتراک کے مختلف شعبوں میں باہمی طور پر کام کرنے پر اتفاق کیا۔اس شراکت داری کا مقصد شواہد پر مبنی تعلیمی پالیسیوں کا فروغ، مشترکہ تحقیقی منصوبوں کی تکمیل، سیمینارز، ورکشاپس اور تربیتی پروگرامز کا انعقاد، اور دونوں اداروں کے مابین علم و تجربے کے تبادلے اور طلبہ کی شمولیت کو فروغ دینا ہے۔ڈائریکٹر سراپا وسیم حیدر نے کہا کہ یہ مشترکہ معاہدہ پاکستان میں تعلیمی معیار کو بہتر بنانے اور طلبہ و تعلیمی اداروں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے دونوں اداروں کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ کو ان کی پیشہ وارانہ ترقی کے لیے انٹرن شپ کے مواقع بھی فراہم کیے جائیں گے۔

کامرس ڈیسک گلزار

متعلقہ مضامین

  • امریکہ بھارت دفاعی معاہدہ: پاکستان اور چین کیلئے نیا چیلنج
  • سعودیہ اور پاکستان کے درمیان حج 2026 کیلئے انتظامات اور سہولیات سے متعلق معاہدہ طے پاگیا
  • سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان حج 2026کے انتظامات پر معاہدہ
  • سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان حج 2026ء کے انتظامات پر معاہدہ طے پا گیا
  • اقبالؒ کے افکار پر عمل سے پاکستان فلاحی ریاست بن سکتا ہے: مریم نواز
  • امریکا بھارت دفاعی معاہدے کے بعد
  • آئی آر ایس پشاور اور سراپا کا باہمی تعاون کا معاہدہ
  • ایران نے پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدے میں شامل ہونے کی خواہش ظاہر کر دی
  • امریکا بھارت دفاعی معاہدے سے پاکستان کو کوئی نقصان نہیں پہنچ سکتا
  • ایران نے پاک سعودی دفاعی معاہدے میں شمولیت کی خواہش ظاہر کردی