سکیورٹی سافٹ ویئر کی عدم فراہمی،سولر سمیت متعددبجلی کنکشنز التواء کا شکار
اشاعت کی تاریخ: 25th, September 2025 GMT
شاہد سپراء: لیسکو میں سیکیورٹی سافٹ ویئر کی عدم فراہمی کے باعث سولر سسٹم سمیت متعدد کنکشنز التواء کا شکار ہو گئے۔
لیسکو میں سیکیورٹی سافٹ ویئرکی عدم فراہمی کی وجہ سے بڑے کمرشل اور صنعتی صارفین کے کنکشنز التواء کا شکار ہونے لگے ہیں۔
ذرائع کے مطابق میٹر ساز کمپنی کی جانب سے سافٹ ویئر نہ ملنے پر میٹرز کی پروگرامنگ کا عمل روکاگیاہے,ایل ٹی میٹرز کی تنصیب سے قبل پروگرامنگ اور سیکیورٹی لازمی قرار دی گئی ہے, تاہم میٹرز ساز کمپنی کا سافٹ ویئر نہ ہونے سے پروگرامنگ نہیں کی جا سکی۔
لیسکو کے آپریشن سرکلز نے بڑی تعداد میں میٹرز ایم اینڈ ٹی سرکلز پہنچا دیئے لیکن ایم اینڈ ٹی سرکلز کے پاس سافٹ ویئر کی عدم دستیابی کے باعث کنکشن التواء کا شکار ہو گئے ہیں۔
امریکی بحری جہاز دو روزہ دورے پر کراچی بندرگاہ پہنچ گیا
میٹرز کی پروگرامنگ کے لئے میٹر ساز کمپنی لیسکو کو سافٹ ویئر فراہم کرتی ہے جس کی مدد سے پروگرامنگ کر کے میٹرز کو سیلز لگا کر محفوظ کیا جاتا ہے،میٹرز کو محفوظ بنانے کے لئے پروگرامنگ لازمی قرار دی گئی ہے۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: التواء کا شکار سافٹ ویئر کی عدم
پڑھیں:
لیسکو کا صارفین کیلئے ریلیف، بجلی کے بلوں کی مقررہ تاریخ میں توسیع کا فیصلہ
سٹی42ؒ:لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے حالیہ بارشوں اور سیلابی صورتحال کے پیش نظر بجلی کے صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے بجلی کے بلوں کی ادائیگی کی مقررہ تاریخ میں توسیع کا فیصلہ کر لیا ہے۔
لیسکو حکام کے مطابق، یہ توسیع بیچز کی بنیاد پر دی جائے گی تاکہ متاثرہ علاقوں کے صارفین کو آسانی فراہم کی جا سکے۔ کمپنی نے وضاحت کی کہ قوانین کے مطابق صارفین کو مقررہ تاریخ میں دو بار تک توسیع دی جا سکتی ہے۔
گرین ٹاؤن ؛ سسرالیوں کا خاتون پر تشدد ؛بھوئیں اور سرکے بال مونڈ دیے
پہلے مرحلے میں بجلی کے بلوں کی ادائیگی کی ابتدائی توسیع 25 ستمبر تک کی گئی ہے۔ تاہم، اگر اس تاریخ تک ادائیگی نہ کی گئی تو صارفین کو دوسری توسیع 29 ستمبر تک دی جائے گی۔
لیسکو کا کہنا ہے کہ مقررہ تاریخ کے بعد ادائیگی نہ کرنے کی صورت میں جرمانے بھی عائد کیے جائیں گے جن میں پہلی تاریخ پر عدم ادائیگی پر پانچ فیصد سرچارج لاگو ہو گا۔19 ستمبر کے بعد ادائیگی پر 10 فیصد جرمانہ وصول کیا جائے گا۔
اس کے علاوہ ٹیوب ویلز کے کنکشنز پر بھی مقررہ تاریخ میں توسیع کا اطلاق ہو گا تاکہ زرعی صارفین کو بھی ریلیف فراہم کیا جا سکے۔
بیٹ کی بندوق سے شوٹنگ کیوں کی، صاحب زادہ نے سچ سچ بتا دیا
لیسکو نے واضح کیا ہے کہ یہ فیصلہ صارفین کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے تاکہ وہ قدرتی آفات کی وجہ سے درپیش مالی اور عملی مسائل کے باوجود بروقت ادائیگی کر سکیں۔