پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ 804 تسبیح والا آئے گا اور یہ تمام ترامیم ملیا میٹ ہوجائیں گی، سیف اللہ ابڑو نے کہا ہے کہ حکومت مزے سے چند گھنٹوں میں ترمیم منظور کروالے گی مگر اپوزیشن کو بولنے کا موقع دے۔

سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے کہا کہ ایسی قانون سازی کوئی پہلی بار نہیں ہورہی، میں تو حکومت کو کہتا ہوں آپ مزے کریں اور اس کو پاس کروائیں اور چند گھنٹوں کی بات ہے ترمیم پاس ہو جائے گی۔

اُن کا کہنا تھا کہ میری استدعا ہے کہ آپ اپوزیشن کو بولنے دیں اور آپ اپنا کام کریں ترمیم لائیں، ہمارے پارلیمانی لیڈر نے اس پر بات کی ہے اور سمندر کو کوزے میں بند کر دیا۔

سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے کہا کہ اب میں بات کروں گا تو کوزے کا ڈھکن کھل جائے گا اور سیلاب آ جائے گا، لڑائی ہو جائے گی۔ 

انہوں نے کہا کہ حکومت کے سارے لوگ ہمارے پارلیمانی لیڈر سے خوش ہیں، میں حلف اٹھاتا ہوں کہ میرا لیڈر ایماندار ہے، آپ بھی حلف دیں کہ آپ کا لیڈر ایماندار ہے۔

سینیٹر نورالحق قادری کا سینیٹ میں اظہار خیال

پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر نور الحق قادری نے کہا کہ اس ترمیم سے عدلیہ کی آزادی پر حملہ کیا گیا، پرویز رشید صاحب سلجھی ہوئی گفتگو کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ آپ بات شروع کرتے ہیں تو ایک بندے کی رہائی اور گرفتاری پر کرتے ہیں۔

سینیٹر نور الحق قادری نے کہا کہ ہم عمران خان کی رہائی کیلیے کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس ترمیم سے آپ آزاد عدلیہ کو گرفتار کر رہے ہیں، علامہ اقبال کا آج یوم پیدائش ہے، علامہ اقبال کے خواب والے پاکستان کے ساتھ ہم کیا کرنے جا رہے ہیں؟۔

انہوں نے کہا کہ 804 تسبیح والا آئے گا اور یہ تمام ترامیم ملیا میٹ ہو جائیں گی، بس اُس کے آنے کی دیر ہے۔

سینیٹر طلحہ محمود کا سینیٹ میں اظہار خیال 

جمعیت علما اسلام کے سینیٹر طلحہ محمود نے آئینی ترمیم کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ترامیم وقت کی ضرورت ہے، پاکستان اس وقت چاروں طرف سے دشمنوں سے گھرا ہوا ہے، انڈیا کے ساتھ جو جنگ ہوئی اس میں پاکستان کو اللہ نے سر خرو کیا۔

انہوں نے کہا کہ آئینی معملات کو حل کرنے کے لئے ایک الگ عدالت کا ہونا ضروری ہے، یہ ایک اہم ترمیم ہو گی کیونکہ ہزاروں کیسز زیر التوا ہیں، وفاق اور صوبوں کے درمیان تنازعات کو حل کرنے کے لئے آئینی عدالت ہونا ضروری ہے۔

طلحہ محمود کا کہنا تھا کہ ہمارا اس وقت سب سے بڑا مسئلہ نیشنل سیکیورٹی کا ہے، اس وقت ہمیں اپنی فوج کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، بہت سارے ایسے ڈسٹرکٹ ہیں جو بہت پیچھے رہ گئے ہیں۔

سینیٹر طلحہ محمود نے کہا کہ میری ہاؤس سے گزارش ہے کہ چترال میں کرپشن ، انفراسکچر اور ٹورزم کی پروموشن کے لئے کمیٹی تشکیل دی جائے، جس طرح باقی علاقے ترقی کے مستحک ہیں ویسے ہی یہ علاقے بھی ترقی کے مستحق ہیں۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سینیٹر نور الحق قادری انہوں نے کہا کہ کرتے ہیں گا اور

پڑھیں:

27 ویں ترمیم کے مجوزہ کو مسترد کرتے ہیں ،جے سندھ قومی محاذ(جسقم)

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ٹھٹھہ(نمائندہ جسارت) جئے سندھ قومی محاذ (جسقم) کے چیئرمین صنعان خان قریشی نے 27ویں آئینی ترمیم اور نئے صوبوں کے قیام کی مجوزہ تجویز کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اس حوالے سے جلد رتودیری میں جسقم کا مرکزی اجلاس طلب کیا جائے گا تاکہ آئندہ کے لائحہ عمل کا تعین کیا جا سکے۔ ٹھٹھہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صنعان خان قریشی نے کہا کہ سندھ کی وحدت کے خلاف کسی بھی سازش کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جسقم ان تمام فیصلوں کی سخت مخالفت کرتی ہے جو سندھ دشمنی پر مبنی ہیں، اور اس کے خلاف بھرپور مزاحمتی تحریک چلائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ نے ہمیشہ مزاحمت کی ہے، اور 27ویں آئینی ترمیم کے بہانے کسی نئے صوبے کے قیام کو برداشت نہیں کیا جائے گا سندھی عوام کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی سازشیں ہو رہی ہیں، لیکن سندھ کے عوام ایسی کسی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔صنعان قریشی نے کہا کہ سندھ کبھی بھی اپنی سرزمین پر کسی نئے صوبے کے قیام کو قبول نہیں کرے گی۔ پرامن جدوجہد کرنے والے نوجوانوں کی آواز کو دبایا جا رہا ہے، عدالتوں کے فیصلوں کو بھی نظرانداز کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں بدامنی اور منشیات کلچر نے صوبے کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔صنعان قریشی کے مطابق مختلف قوم پرست اور سیاسی جماعتوں کے ساتھ موجودہ سیاسی صورتحال پر رابطے جاری ہیں، اور جلد ہی رتودیری میں جسقم کا مرکزی اجلاس منعقد کیا جائے گا جس میں مستقبل کے سیاسی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے جدوجہد کا نیا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ قبل ازیں انہوں نے جسقم کے وائس چیئرمین ڈاکٹر سرور خشک کے صاحبزادے انجینئر ساجد خشک کی برسی کی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر جسقم کے مرکزی رہنما ڈاکٹر سرور خشک، ضلع صدر غلام نبی کھٹی، نظام جوکھیو، اسد گوپانگ، غلام حسین خاصخیلی اور دیگر رہنما بھی ان کے ہمراہ تھے۔

نمائندہ جسارت گلزار

متعلقہ مضامین

  • 27ویں آئینی ترمیم، سینیٹر دنیش کمار کا اقلیتوں کے عہدوں سے متعلق حیران کن مطالبہ
  • “27ویں 27ویںآئینی ترمیم ، اقلیتوں کیلئے اہم آئینی عہدوں کا راستہ کھولا جائے،سینیٹر دنیش کمار
  • ترمیم سے عدلیہ کی آزادی پر حملہ کیا گیا،804تسبیح والا آئیگا اور تمام ترامیم ملیا میٹ ہوجائیں گی، سینیٹر نور الحق قادری
  • لگتا ہے اپوزیشن نے ترمیم کے باقی نکات تسلیم کرلیے ہیں، پرویز رشید
  • “ویں آئینی ترمیم سے عدلیہ کی آزادی پر حملہ کیا گیا” نور الحق قادری
  • پارلیمانی کمیٹی کا 27 ویں ترمیم پر اجلاس، مزید 3 ترامیم پیش، آئینی عدالتوں کے قیام کی منظوری
  • 27ویں ترمیم پر عوامی مشاورت ہونی چاہیے‘سراج الحق
  • ملک میں سول مارشل لاءنافذ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، سراج الحق
  • 27 ویں ترمیم کے مجوزہ کو مسترد کرتے ہیں ،جے سندھ قومی محاذ(جسقم)