data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی: آباد ہاؤس میں تعمیراتی مٹیریل کی جاری نمائش کے دوسرے روز صوبائی وزیر محنت سعید غنی نے نمائش کا دورہ کیا اور مختلف اسٹالز کا معائنہ کیا،  اس موقع پر ایس بی سی اے کے ڈی جی مذمل حسین ہالیپوٹو، آباد کے چیئرمین محمد حسن بخشی، سینئر وائس چیئرمین سید افضل حمید، وائس چیئرمین طارق عزیز، چیئرمین سدرن ریجن احمد اویس تھانوی سمیت بلڈرز اور نمائش کے وزیٹرز کی بڑی تعداد موجود تھی۔

صوبائی وزیر نے اپنے خطاب میں آباد کو کامیاب ایکسپو کے انعقاد پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ تعمیراتی صنعت ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، آباد کے ممبران کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دیتے ہیں اور حکومت کی ذمہ داری ہے کہ ان سرگرمیوں کو آگے بڑھانے کے لیے مؤثر قوانین بنائے۔

سعید غنی نے بتایا کہ کرپشن کے خاتمے اور غیر قانونی تعمیرات کو روکنے کے لیے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا نیا قانون تیار کیا جا رہا ہے،  غیر قانونی تعمیرات کسی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی،  اگر اپروول کے باوجود کسی عمارت کو غیر قانونی قرار دیا جائے تو اس میں خریدار قصور وار نہیں ہوتا کیونکہ عام شہری بلڈر پر بھروسہ کرتا ہے۔

انہوں نے نسلہ ٹاور اور پویلین کیسز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہاں عمارتیں گرانے کے بجائے خالی کرائی جانی چاہیے تھیں کیونکہ اس طرح کے فیصلوں نے تعمیراتی صنعت میں بداعتمادی پیدا کی اور سرمایہ کاری متاثر ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ زمینوں کی نیلامی اور ٹیکس سے متعلق قوانین پر بھی کام جاری ہے جبکہ کے ڈی اے اور سی ایل اے کے اقدامات کو مزید مؤثر بنایا جائے گا۔ سعید غنی کے مطابق سندھ میں تعمیرات کے پیمانے دیگر صوبوں سے مختلف ہیں، اسی لیے قوانین میں ہم آہنگی کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیب کی فائلیں ہر دور میں بنتی رہتی ہیں لیکن الزامات کی حقیقت اکثر مختلف نکلتی ہے۔ انہوں نے خورشید شاہ کے خلاف الزامات کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ ان پر 300 اکاؤنٹس کا الزام لگایا گیا لیکن حقیقت میں صرف تین نکلے۔

سعید غنی نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو دنیا بھر میں سراہا جانے والا نظام قرار دیا اور کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے یہ ایک بہترین ذریعہ ہے۔

اس موقع پر چیئرمین آباد محمد حسن بخشی نے کہا کہ ماضی میں آباد کی نمائش ایکسپو سینٹر میں منعقد کی جاتی تھی، تاہم اس بار ان ہاؤس ایکسپو کا اہتمام کیا گیا ہے تاکہ چھوٹی کمپنیوں کو بھی کاروباری مواقع فراہم ہوں۔ انہوں نے بتایا کہ نمائش کی فیس فی کمپنی صرف ایک لاکھ روپے رکھی گئی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ کمپنیوں کو شرکت کا موقع مل سکے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں 12 ملین گھروں کی کمی ہے اور اگر تعمیراتی صنعت کو فعال کیا جائے تو لاکھوں افراد کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہو سکتے ہیں۔ ان کے مطابق، اسلام آباد اور دیگر شہروں میں زمینوں کی نیلامی باقاعدگی سے ہوتی ہے، لیکن سندھ میں یہ عمل نظر نہیں آتا حالانکہ متعلقہ قانون موجود ہے۔

نمائش میں تعمیراتی صنعت سے وابستہ 22 کمپنیوں نے اپنی مصنوعات پیش کیں، جن میں کم قیمت پر معیاری مٹیریل کی نمائش نے وزیٹرز اور سرمایہ کاروں کی خصوصی توجہ حاصل کی۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: تعمیراتی صنعت نے کہا کہ انہوں نے کے لیے

پڑھیں:

9 سے 12 نومبر: حج کانفرنس و نمائش 2025 کی تفصیلات جاری

وزارتِ حج و عمرہ اور شاہ عبدالعزیز فاؤنڈیشن برائے تحقیق و دستاویزات (دارہ) نے آج ایک مشترکہ پریس بریفنگ میں پانچویں حج کانفرنس و نمائش 2025 کی تفصیلات پیش کیں، جو 9 سے 12 نومبر تک جدہ میں منعقد ہوگی۔ اس سال کا موضوع ہے:
’مکہ سے عالم تک‘۔

یہ عظیم الشان کانفرنس 60,000 مربع میٹر پر محیط ہوگی اور 18 حج سے متعلقہ شعبوں پر مشتمل ہوگی۔ منتظمین کے مطابق، اس میں 1,50,000 سے زائد زائرین کی شرکت متوقع ہے جو گزشتہ سال کے 1,20,000 شرکاء سے کہیں زیادہ ہے۔

کانفرنس میں 143 خصوصی سیشنز ہوں گے جن میں 225 مقررین اور 270 نمائش کنندگان شریک ہوں گے، جبکہ 2,400 سے زائد بین الاقوامی شرکاء تربیتی پروگرامز میں حصہ لیں گے۔

وزارتِ حج و عمرہ کے ترجمان ڈاکٹر غسان النویمی نے بتایا کہ یہ کانفرنس بین الاقوامی سطح پر تجربات کے تبادلے اور عازمینِ حج کی خدمت میں بہتری کے لیے ایک کلیدی پلیٹ فارم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کا مقصد سعودی وژن 2030 کے اہداف کے مطابق ٹیکنالوجی، انفراسٹرکچر، اور انسانی وسائل کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنا ہے۔

اس سال کا ایک بڑا مرکزِ توجہ ’انویشن زون‘ (Innovation Zone) ہوگا، جہاں مصنوعی ذہانت، پائیدار انجینئرنگ، اور ہجوم کے انتظام سے متعلق جدید حل پیش کیے جائیں گے۔

دارہ کے ترجمان سلطان الاویردی کے مطابق، پہلی بار فاؤنڈیشن کانفرنس کے علمی و ثقافتی پروگرام کو مزید جامع بنائے گی۔
دارہ کی نمایاں سرگرمیوں میں ’تاریخِ حج و حرمین شریفین فورم‘ شامل ہے، جس میں محققین تاریخی نکات پیش کریں گے اور یہ جائزہ لیں گے کہ ٹیکنالوجی نے حج کے ارتقاء کی دستاویزات میں کیا کردار ادا کیا۔

اس کے علاوہ،  دو مقدس مساجد کی 100 سالہ خدمت کے عنوان سے ایک خصوصی نمائش بھی منعقد ہوگی، جس میں نادر تاریخی دستاویزات، تصاویر، اور نوادرات شامل ہوں گے جو مملکتِ سعودی عرب کی اسلامی ورثے کے تحفظ کے لیے مستقل وابستگی کو اجاگر کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

جدہ سعودی عرب حج کانفرنس و نمائش 2025

متعلقہ مضامین

  • چینی فضائیہ کی جدید ترین طیارے اور ٹیکنالوجی کی نمائش
  • پاراچنار، علی ٹرسٹ کے زیر اہتمام نمائش کا اہتمام
  • ’سری لنکن ٹیم کو اسٹیٹ گیسٹ کا درجہ دیا گیا ہے‘، محسن نقوی کا راولپنڈی اسٹیڈیم کا دورہ
  • محسن نقوی کا راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ، سری لنکن کرکٹ ٹیم کو ’اسٹیٹ گیسٹ‘ کا درجہ دے دیا گیا
  • محسن نقوی کا شاہین چوک انڈر پاس پراجیکٹ کا دورہ، تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ
  • آئین بھٹو کی امانت‘ اسلام آباد میں بہت کچھ ہو رہا ہے: بلاول
  • بلاول نے بھٹو نظیر ہاری کارڈ کے ذریعے نقد رقوم کی براہ راست منتقلی کا افتتاح کردیا
  • سندھ بلڈنگ، محمود آباد کی تنگ گلیوں میں بھی تعمیراتی لاقانونیت عروج پر
  • چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت پر تجاوزات کے خاتمے کیلئے بھرپور آپریشن جاری
  • 9 سے 12 نومبر: حج کانفرنس و نمائش 2025 کی تفصیلات جاری