جعلی فیس بک آئی ڈی سے خاتون کو بلیک کرنے والے ملزم کو 6 سال قید کی سزا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, September 2025 GMT
کراچی کی مقامی عدالت نے ایک شخص کو جعلی فیس بک آئی ڈی بنا کر خاتون کو بلیک میل کرنے کے الزام میں 6 سال قید کی سزا سنا دی۔
عدالت کے مطابق ملزم عبداللہ سلیم نے اپنی دوست کی منگنی کی تجویز مسترد ہونے کے بعد جعلی اکاؤنٹس بنا کر اس کی نامناسب تصاویر شیئر کیں اور اسے ہراساں کرنے کی کوشش کی۔
یہ بھی پڑھیں: جنسی ہراسانی اور بلیک میلنگ میں ملوث 2 ملزمان گرفتار
جوڈیشل مجسٹریٹ (ایسٹ) یسرہ اشفاق نے فیصلے میں کہا کہ استغاثہ نے الزامات ثابت کردیے ہیں کہ ملزم نے شکایت کنندہ اور اس کے خاندان کی عزت کو مجروح کیا، اس کی رضامندی کے بغیر ویڈیوز اور تصاویر عام کیں اور سوشل میڈیا پر ہراساں کیا۔
عدالت نے ملزم کو انسداد الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (PECA) 2016 کی دفعات 20، 21 اور 24 کے تحت دو، دو سال قید کی سزا سنائی، جو ملا کر کل 6 سال بنتی ہے۔
فیصلے میں کہا گیا کہ ثبوتوں سے یہ واضح ہوا کہ منگنی کی تجویز رد ہونے پر ملزم نے انتقاماً یہ عمل کیا۔ مقدمے کے دوران استغاثہ نے متاثرہ لڑکی کا بیان، سکرین شاٹس، آئی پی لاگز، واٹس ایپ ریکارڈ اور فرانزک رپورٹ پیش کی۔ فرانزک معائنے میں یہ بھی ثابت ہوا کہ جعلی اکاؤنٹس اور ترسیلات ملزم کے نمبر اور آئی پی ایڈریس سے منسلک تھے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں نائجیرین خاتون کو ہراساں کرنے والا ملزم چند گھنٹوں میں گرفتار
متاثرہ لڑکی نے عدالت میں بیان دیا کہ ملزم نے اعتراف کیا اور اسے دھمکی دی کہ وہ کسی سے شادی نہیں کر سکے گی، حتیٰ کہ اسے خودکشی پر مجبور کر دے گا۔ تاہم ملزم نے تمام الزامات سے انکار کیا لیکن عدالت نے اس کا مؤقف مسترد کردیا۔
یہ مقدمہ ایف آئی اے سائبر کرائم سیل میں درج کیا گیا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news جعلی فیسبک آئی ڈی جوڈیشل مجسٹریٹ خاتون سائبر کرائم سزا قید کراچی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: جعلی فیسبک ا ئی ڈی جوڈیشل مجسٹریٹ خاتون کراچی
پڑھیں:
کینٹ ریلوے اسٹیشن پر جعلی شناخت استعمال کرنے والا شخص گرفتار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ریلوے پولیس کراچی کینٹ نے کارروائی کرتے ہوئے پلیٹ فارم پر بغیر ٹکٹ موجود شہری کو گرفتار کرلیا، جو جعلی طور پر خود کو پاکستان اٹامک انرجی کا انجینئر ظاہر کر رہا تھا۔تفصیلات کے مطابق مقدمہ نمبر 115/2025 تھانہ ریلوے پولیس کراچی کینٹ میں درج کیا گیا ہے۔ مدعی مقدمہ ہیڈ کانسٹیبل نادر اعظم کے مطابق وہ اپنے ساتھی اہلکاروں اور ٹکٹ چیکر کے ہمراہ پلیٹ فارم نمبر 01 نزد سیکنڈ ہال کراچی کینٹ اسٹیشن پر موجود تھے، جہاں ملزم عامر وسیم ولد ریاض حسین بغیر ٹکٹ پایا گیا۔اہلکاروں نے ضابطے کے تحت کارروائی کی تو ملزم نے شور شرابہ کیا اور مدعی مقدمہ کو دھمکیاں دیں۔ اس دوران اس نے خود کو پاکستان اٹامک انرجی کا پروسس انجینئر ظاہر کیا اور محکمہ کا ایک رنگین کارڈ پیش کیا۔ تاہم تصدیق پر یہ کارڈ جعلی ثابت ہوا اور ملزم اپنی شناخت برقرار نہ رکھ سکا۔