data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی:۔ کراچی میں منگل کو ڈمپر کی ٹکر سے ایک اور موٹر سائیکل سوار نوجوان کی ہلاکت اور ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت محسود کے مسلح گارڈز کی ہجوم پر ہوائی فائرنگ کے بعد کشیدگی میں اضافہ ہوگیا۔ مشتعل ہجوم نے ڈمپر کو آگ لگادی ۔

جس کے بعد ڈی آئی جی پی ٹریفک کی زیرِ صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں تمام ٹریفک کے ایس ایس پیز نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران ڈی آئی جی پی ٹریفک نے تمام افسران کو ہدایت جاری کی کہ فیلڈ میں موجود تمام ٹریفک اہلکار اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان کی سرکاری و نجی گاڑیوں پر واضح نمونہ دار نمبر پلیٹس آویزاں ہوں اور ٹریفک قوانین پر مکمل عمل ہو۔

انہوں نے کہا کہ ڈمپر، ٹرک اور فیکٹری مالکان اپنی گاڑیوں میں ٹریکر ڈیش کیم کیمراز نصب کریں، خلاف ورزی کی صورت میں ایف آئی آر درج کی جائے گی۔ ہیوی گاڑیوں پر نمونہ دار نمبر پلیٹس نہ ہونے پر گاڑیاں بند کی جائیں گی۔

چنگ چی رکشوں کے غیر قانونی اسٹینڈز اور شاہراہوں پر تجاوزات کے خلاف بھی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔ ڈی آئی جی ٹریفک نے کہا کہ شہریوں کی سہولت اور محفوظ سفر کے لیے کراچی ٹریفک پولیس کے اقدامات جاری ہیں۔

ویب ڈیسک.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

کراچی، خونی ڈمپر نے موٹرسائیکل سوار ایف آئی اے افسر کو کچل ڈالا

جدید و خودکار ای ٹکٹنگ نظام کے نفاذ کے باجود شہر میں تیز رفتار ڈمپرز کی ٹکر سے شہریوں کے جاں بحق ہونے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ اسلام ٹائمز شہر قائد مں تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار ایف آئی اے کا افسر جاں بحق ہوگیا، ریس لگاتے ہوئے گاڑی نے موٹرسائیکل سواروں کو ٹکر مار دی، حادثے میں موٹر سائیکل سوار 2 شہری شدید زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں جدید و خودکار ای ٹکٹنگ نظام کے نفاذ کے باجود شہر میں تیز رفتار ڈمپرز کی ٹکر سے شہریوں کے جاں بحق ہونے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ جناح ایونیو پر واقع چیک پوسٹ نمبر 6 کے قریب تیز رفتار ڈمپر نے موٹرسائیکل سوار کو ٹکر مار دی، جس کے باعث موٹر سائیکل سوار شخص موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ حادثے میں جاں بحق شخص کی شناخت محمد ایوب خان کے نام سے کی گئی۔ متوفی شخص ایف آئی اے میں اے ایس آئی تھا اور ایئرپورٹ پر تعینات تھا۔ ٹریفک پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو حراست میں لیکر اسے متعلقہ تھانے کی پولیس کے حوالے کر دیا۔ حادثے میں جاں بحق ایف آئی اے ملازم محمد ایوب ڈیوٹی ختم کرنے کے بعد کے واپس گھر جا رہا تھا۔

ایس ایچ او نے بتایا کہ گرفتار ڈرائیور انور خان کے ڈرائیونگ لائسنس کی معیاد بھی 16 اکتوبر کو ختم ہو چکی ہے، پولیس حادثے سے متعلق مزید معومات اکٹھا کر رہی ہے۔ دوسری جانب بلوچ کالونی پل پر تیز رفتار گاڑی ڈرائیور سے بے قابو پانے کے بعد موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر مارتی ہوئی سڑک پر الٹ گئی، جس کے نتیجے میں 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 2 شہری شدید زخمی ہو گئے، ٹریفک پولیس نے گاڑی کو قبضے میں لیکر اس کے نوجوان ڈرائیور کو حراست میں لے لیا اور فیروز آباد پولیس کے حوالے کر دیا۔ موقع پر موجود شہریوں کے مطابق حادثہ 2 گاڑیوں کے درمیان ریس لگاتے ہوئے پیش  آیا، حادثے میں نتیجے میں گاڑی کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • منعم ظفر کی ڈمپر کی ٹکر سے جاں بحق نوجوان کی نماز جنازہ میں شرکت
  • بین الاقوامی میری ٹائم ایکسپو کے موقع پر سخت سیکورٹی انتظامات
  • کراچی، ڈمپر کی ٹکر سے شہری جاں بحق، مشتعل افراد نے ڈمپر کو آگ لگادی
  • کراچی میں 7 روز کے دوران عام شہریوں کے 30 ہزار، ہیوی گاڑیوں کے 516 چالان
  • کراچی میں ای چالان: جگہ جگہ گڑھے، سگنلز خراب، زیبرا کراسنگ اور سڑکوں سے لائنیں غائب
  • بنیادی  انفرا اسٹرکچر کے بغیر ای چالان سسٹم کا نفاذ: کراچی کی سڑکوں پر سوالیہ نشان
  • کراچی: PIMEC-2025 کا آج سے آغاز، ٹریفک پلان جاری
  • کراچی، خونی ڈمپر نے موٹرسائیکل سوار ایف آئی اے افسر کو کچل ڈالا
  • کراچی: ملیر کینٹ کے قریب تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ایف آئی اے افسر جاں بحق