پارٹی بانی پی ٹی آئی کی ہدایات پر چلتی ہے سوشل میڈیا پر نہیں: بیرسٹر گوہر
اشاعت کی تاریخ: 22nd, September 2025 GMT
—فائل فوٹو
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پارٹی بانی پی ٹی آئی کی ہدایات پر چلتی ہے سوشل میڈیا پر نہیں، اگر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرنے دی جاتی ہے تو اس سے دوریاں بڑھیں گی۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج مجھے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی، اُمید ہے کل ملاقات ہو جائے گی، ملاقات ضروری ہے عدالتی احکامات بھی ہیں، اس سے حالات بہتر ہو سکتے ہیں۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ہمارا ریاست مخالف ایجنڈا نہیں، پی ٹی آئی ملکی سیاست میں ہے، ہم آئین کی بالادستی اور جمہوریت کی بات کر رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی نے خود بھی کہا ہے ملک بھی ہمارا، فوج بھی ہماری ہے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ قوم کو اتحاد کی ضرورت ہے، بونیر میں سیلابی صورتحال کے دوران تعاون پر لوگوں اور حکومت کا شکریہ ادا کرتا ہوں
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بات آئی تو ہم سارے بھارت کے خلاف اپنے ملک کے ساتھ کھڑے ہو گئے، چھ صفر سے ہم جیتے ہیں اس کی مثال دنیا میں نہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ اچھی بات ہے، ہم نے ہمیشہ سعودی عرب کی حمایت کی ہے، ہمارا تعلق بہت مضبوط ہے، پی ٹی آئی کا شروع دن سے مؤقف ہے جو چیز امت کو مضبوط کرے گی ہم حمایت کریں گے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ پاکستان امت مسلمہ کے لیے ایک قلعہ کا کردار ادا کر رہا ہے، پی ٹی آئی معرکہ حق میں بھی پیش پیش تھی، ہم نے مکمل حمایت کی، فیئر ٹرائل کا مقصد ہے آپ ملزم کو صفائی دینے کا ہر طرح کا موقع دیتے ہیں۔
بیرسٹر گوہر کا یہ بھی کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کی جس طرح مدد کرنی چاہیے بدقسمتی سے ویسے نہیں ہو رہی، متاثرین کو ادویات، مویشیوں کے لیے چارے، گھروں اور دیگر سہولتوں کی ضرورت ہے۔ سیلاب کی وجہ سے جلسے کی تاریخ میں تاخیر کی گئی، ہم نے پنجاب میں بھی سیلاب متاثرین کی مدد کی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بیرسٹر گوہر بانی پی ٹی نے کہا کہ پی ٹی آئی
پڑھیں:
پی ٹی آئی نے 27 ویں آئینی ترمیم وفاق کےلئے خطرہ،پارلیمنٹ پر حملہ قراردے دیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: چیئر مین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے 27ویں آئینی ترمیم کو وفاق کےلیے خطرہ اور پارلیمنٹ پر حملہ قرار دیا ہے۔حکومت ایسی ترمیم نہ لائے جس سے عدلیہ مزید تقسیم ہوجائے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آئین میں ترمیم کرنا ایک سنجیدہ معاملہ ہے، پورے ملک میں ہلچل ہے کہ وفاق، صوبوں پر حملہ آور ہو رہا ہے۔یہ بات انہوں نے قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب میں کہی۔
ان کا کہنا تھا کہ اٹھارویں ترمیم متفقہ طور پر منظور کی گئی، جس پر لوگوں نے خوشیاں منائیں، 26ویں ترمیم میں 4 شقوں پر ہمیں شدید اعتراض ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ این ایف سی ایوارڈ کو آج تک کسی نے نہیں چھیڑا، آپ اب پورے وفاق کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔
بیرسٹر گوہر نے یہ بھی کہا کہ 18ویں آئینی ترمیم میں یقین دہانی کرائی گئی کہ این ایف سی میں حصہ گزشتہ سے کم نہیں ہوگی، کچھ لوگوں کو اختیارات دینے سے وفاق خطرے میں پڑ جائے گا۔