جیکب آباد پریس کلب کے سامنے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ شہید سید حسن نصراللہ آج بھی زندہ ہیں اور انکا مشن دنیا کے کروڑوں غیرت مند، باشعور اور حق پرست انسانوں کی صورت میں آگے بڑھ رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ اسرائیل اپنے ظلم و بربریت کے باعث دنیا بھر میں تنہا ہو چکا ہے اور آج پوری دنیا کے عوام اس سے نفرت کرتے ہیں۔ دنیا نتن یاھو اور اسرائیلی ریاست کو فرعون اور یزید کی طرح ایک ظالم سمجھتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہون نے جیکب آباد پریس کلب کے سامنے شہید سید حسن نصر اللہ کی پہلی برسی کے موقع پر نکالی گئی ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اقوام عالم کی ذمہ داری ہے کہ وہ مظلوم فلسطینی عوام کی عملی حمایت کریں اور بحر سے نہر تک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے اقدامات کریں۔

علامہ مقصود ڈومکی نے اقوام متحدہ اور او آئی سی سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ میں جاری قتل عام اور مصنوعی قحط کے خاتمے کے لیے سنجیدہ اور عملی اقدامات کریں۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ میں بعض طاقتور ممالک کے پاس ویٹو پاور کا ہونا افسوسناک ہے، امریکہ نے ہمیشہ اس اختیار کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے اسرائیلی مظالم کو تحفظ دیا ہے اور یوں وہ غزہ کے نہتے عوام کے قتل عام میں برابر کا شریک ہے۔ علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ شہید امت کا پیغام لبنان کی سرحدوں سے نکل کر دنیا بھر کے مظلوموں اور حق پرستوں کے لیے مشعل راہ بن چکا ہے۔ شہید سید آج بھی زندہ ہیں اور ان کا مشن دنیا کے کروڑوں غیرت مند، باشعور اور حق پرست انسانوں کی صورت میں آگے بڑھ رہا ہے۔ سید حسن آج ایک عالمی رہبر اور عالمگیر شخصیت کی حیثیت اختیار کر چکے ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ ڈومکی نے

پڑھیں:

علامہ اقبال کا یوم پیدائش، صدر مملکت اور وزیراعظم کا شاعر مشرق کو خراج تحسین

صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبالؒ کے یومِ پیدائش کے موقع پر ان کے نظریات اور اصولوں پر عمل کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

اپنے علیحدہ پیغامات میں دونوں رہنماؤں نے برصغیر کے مسلمانوں میں بیداری کی روح پیدا کرنے میں علامہ اقبالؒ کے غیر معمولی کردار کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیے: لاہور کی جاوید منزل جہاں سے آج بھی شاعر مشرق علامہ اقبالؒ کی خوشبو آتی ہے

صدر آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ علامہ اقبالؒ کا مسلمانوں کی سیاسی نمائندگی پر اصرار پاکستان کی قومی شناخت پر گہرا نقش چھوڑ گیا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ آج کی دنیا کو اقبالؒ کے پیغام بھائی چارے، محبت اور انصاف کی اشد ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے متعدد منصوبے شروع کیے ہیں جو علامہ اقبالؒ کے نوجوانوں سے متعلق وژن کے مطابق ہیں۔

 مشرق کے عظیم فلسفی شاعر، ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کا یومِ پیدائش آج عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ علامہ اقبالؒ 9 نومبر 1877 کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔

یہ بھی پڑھیے: ’قوم علامہ اقبال کے افکار کی پیروی کرے‘ صدر اور وزیرِاعظم کا شاعر مشرق کی برسی پر پیغام

انہوں نے اپنی آفاقی شاعری اور سیاسی بصیرت کے ذریعے برصغیر کے مسلمانوں کو بیدار کیا اور 1930 میں اپنے تاریخی خطبۂ الہٰ آباد میں علیحدہ مسلم ریاست کے قیام کا تصور پیش کیا۔

علامہ اقبالؒ کے اس خطبے نے برصغیر کے مسلمانوں کو ایک واضح سمت اور علیحدہ شناخت عطا کی، جس نے بالآخر پاکستان کے قیام کی راہ ہموار کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

صدر مملکت علامہ اقبال وزیراعظم

متعلقہ مضامین

  • امام خامنہ ای مجاہدین، انسانی وقار اور مظلوموں کے حقوق کے محافظ ہیں، شیخ نعیم قاسم
  • آئین کو متنازع بنانا پاکستان کی جمہوری اساس پر حملہ ہے، علامہ مقصود ڈومکی
  • آئین کو متنازع بنانا پاکستان کی اساس پر حملہ ہے، علامہ مقصود ڈومکی
  • اقبالؒ کی فکر، وژن اور خودی کا فلسفہ نوجوانوں کیلئے مشعلِ راہ ہے، کامران ٹیسوری
  • اقبال کے خود انحصاری اور نظم و ضبط کے نظریات پاکستان اور مسلم دنیا کی رہنمائی کرتے ہیں: اسحاق ڈار
  • صدر مملکت کا علامہ محمد اقبالؒ کے یومِ پیدائشِ پر پیغام
  • علامہ اقبالؒ کا فکری ورثہ آنے والی نسلوں کیلئے مشعلِ راہ رہے گا، صدرِ مملکت
  • ملک کی تعمیر و ترقی کیلئے اقبال کے پیغام کو اپنانا ہے، محسن نقوی
  • شاعر مشرق علامہ اقبال کا 148 واں یوم پیدائش آج منایا جا رہا ہے
  • علامہ اقبال کا یوم پیدائش، صدر مملکت اور وزیراعظم کا شاعر مشرق کو خراج تحسین