جیکب آباد، شہید سید حسن نصراللہ کی برسی پر ریلی برآمد
اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT
اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید امت سید حسن نصراللہ کا پیغام لبنان کی سرحدوں سے نکل کر دنیا بھر کے مظلوموں اور حق پرستوں کیلئے مشعل راہ بن چکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہید سید حسن نصراللہ کی پہلی برسی کی مناسبت پر جیکب آباد میں ریلی برآمد ہوئی۔ مظاہرین نے اس موقع پر فلسطینی عوام اور حزب اللہ کی حمایت کا اظہار کیا۔ ایم ڈبلیو ایم ضلع جیکب آباد کے زیراہتمام سید مقاومت کی پہلی برسی کے موقع پر شہید اللہ بخش پارک سے پریس کلب تک ریلی نکالی گئی۔ جس کی قیادت مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی، ضلعی صدر نذیر حسین جعفری، ضلع صدر مجلس علماء مکتب اہل بیت علامہ سیف علی ڈومکی، ڈویژن صدر یوتھ ونگ اللہ بخش میرالی اور استاد خادم حسین نے کی۔ ریلی میں تنظیمی کارکنوں اور مختلف مکاتب فکر کے افراد نے شرکت کی۔
اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید امت سید حسن نصراللہ کا پیغام لبنان کی سرحدوں سے نکل کر دنیا بھر کے مظلوموں اور حق پرستوں کے لئے مشعل راہ بن چکا ہے۔ شہید سید آج بھی زندہ ہیں اور ان کا مشن دنیا کے کروڑوں غیرت مند، باشعور اور حق پرست انسانوں کی صورت میں آگے بڑھ رہا ہے۔ سید حسن آج ایک عالمی رہبر اور عالمگیر شخصیت کی حیثیت اختیار کرچکے ہیں۔ مقررین نے کہا کہ اقوام عالم کی ذمہ داری ہے کہ وہ مظلوم فلسطینی عوام کی عملی حمایت کریں اور بحر سے نہر تک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے اقدامات کریں۔ اقوام متحدہ اور او آئی سی سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ میں جاری قتل عام اور مصنوعی قحط کے خاتمے کے لیے سنجیدہ اور عملی اقدامات کریں۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سید حسن نصراللہ
پڑھیں:
حج سے واپسی کا آغاز، 370 حجاج کرام اسلام آباد پہنچ گئے
حج 2026 کی ادائیگی کے بعد پاکستانی حجاج کرام کی وطن واپسی کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ سعودی ائیرلائن کی پرواز ایس وی 5724 کے ذریعے 370 حجاج کرام آج اسلام آباد پہنچ گئے۔
مزید پڑھیں: سعودی وزارت حج و عمرہ کی حجاج کرام کے لیے مثالی انتظامات کرنے پر پاکستانی حج مشن کو خراج تحسین
وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے اسلام آباد ہوائی اڈے پر حجاج کرام کا استقبال کیا اور انہیں فریضۂ حج کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امسال قریباً ایک لاکھ 80 ہزار پاکستانیوں نے حج کی سعادت حاصل کی، جن میں ایک لاکھ 20 ہزار عازمین سرکاری حج اسکیم کے تحت سعودی عرب گئے۔
پاکستانی حجاج کرام کی وطن واپسی کا سلسلہ شروع۔ سعودی ائیرلائن کے ذریعے 370 حجاج کرام اسلام آباد پہنچ گئے۔ وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے اسلام آباد ہوائی اڈے پر حجاج کا استقبال کیا اور انہیں فریضۂ حج کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔@iamabidmalik @AmirSaeedAbbasi @KulAalam pic.twitter.com/zBqJGjKIEa
— Media Talk (@mediatalk922) June 1, 2026
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حجاج کرام نے حج 2026 کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر وزارتِ مذہبی امور نے عازمین حج کو ہر ممکن سہولت فراہم کی۔
مزید پڑھیں:سعودی عرب، حجاج کرام میں قرآن پاک کے نسخوں کی تقسیم
ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے وفاقی وزیر مذہبی امور اور ان کی ٹیم کو حج کے بہترین انتظامات پر مبارکباد بھی پیش کی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام آباد آئیرپورٹ حجاج کرام طارق فضل چوہدری وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری