جیکب آباد، شہید سید حسن نصراللہ کی برسی ہر ریلی برآمد
اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT
اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید امت سید حسن نصراللہ کا پیغام لبنان کی سرحدوں سے نکل کر دنیا بھر کے مظلوموں اور حق پرستوں کیلئے مشعل راہ بن چکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہید سید حسن نصراللہ کی پہلی برسی کی مناسبت پر جیکب آباد میں ریلی برآمد ہوئی۔ مظاہرین نے اس موقع پر فلسطینی عوام اور حزب اللہ کی حمایت کا اظہار کیا۔ ایم ڈبلیو ایم ضلع جیکب آباد کے زیر اہتمام سید مقاومت کی پہلی برسی کے موقع پر شہید اللہ بخش پارک سے پریس کلب تک ریلی نکالی گئی۔ جس کی قیادت مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی، ضلعی صدر نذیر حسین جعفری، ضلع صدر مجلس علماء مکتب اہل بیت علامہ سیف علی ڈومکی، ڈویژن صدر یوتھ ونگ اللہ بخش میرالی اور استاد خادم حسین نے کیں۔ ریلی میں تنظیمی کارکنوں اور مختلف مکاتب فکر کے افراد نے میں شرکت کی۔
اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید امت سید حسن نصراللہ کا پیغام لبنان کی سرحدوں سے نکل کر دنیا بھر کے مظلوموں اور حق پرستوں کے لئے مشعل راہ بن چکا ہے۔ شہید سید آج بھی زندہ ہیں اور ان کا مشن دنیا کے کروڑوں غیرت مند، باشعور اور حق پرست انسانوں کی صورت میں آگے بڑھ رہا ہے۔ سید حسن آج ایک عالمی رہبر اور عالمگیر شخصیت کی حیثیت اختیار کر چکے ہیں۔ مقررین نے کہا کہ اقوام عالم کی ذمہ داری ہے کہ وہ مظلوم فلسطینی عوام کی عملی حمایت کریں اور بحر سے نہر تک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے اقدامات کریں۔ اقوام متحدہ اور او آئی سی سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ میں جاری قتل عام اور مصنوعی قحط کے خاتمے کے لیے سنجیدہ اور عملی اقدامات کریں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سید حسن نصراللہ
پڑھیں:
آئی ایس او پاکستان کا مرکزی تین روزہ ''شہید مقاومت سیمینار '' آج سے شروع ، ملک بھر سے قافلے روانہ
اس کنونشن میں جہاں نئے مرکزی صدر کا انتخاب عمل میں آئے گا وہیں شہید مقاومت سید حسن نصراللہ اور دیگر شہداء کی پہلی برسی کا اہتمام بھی کیا گیا ہے، کنونشن میں شرکت کے لیے تمام ڈویژن سے قافلے اسلام آباد پہنچ رہے ہیں، توقع کی جارہی ہے شہید مقاومت کی برسی کے موقع پر ملکی و بین الاقومی شخصیات بھی شریک ہوں گی۔ اسلام ٹائمز ۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا 54واں مرکزی کنونشن بعنوان شہید مقاومت کنونشن آج سے اسلام آباد میں شروع ہو رہا ہے، کنونشن میں شرکت کے لیے ملک کے طول وعرض سے امامیہ نوجوانوں کے قافلے گزشتہ رات سے اسلام آباد کی جانب رواں دواں ہیں، اس کنونشن میں جہاں نئے مرکزی صدر کا انتخاب عمل میں آئے گا وہیں شہید مقاومت سید حسن نصراللہ اور دیگر شہداء کی پہلی برسی کا اہتمام بھی کیا گیا ہے، کنونشن میں شرکت کے لیے تمام ڈویژن سے قافلے اسلام آباد پہنچ رہے ہیں، توقع کی جارہی ہے شہید مقاومت کی برسی کے موقع پر ملکی و بین الاقومی شخصیات بھی شریک ہوں گی۔ کنونشن تین روز جاری رہے گا۔