Islam Times:
2025-09-27@18:14:23 GMT

بیروت، شہداء نصراللہ اور صفی الدین کی پہلی برسی کی تقریب

اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT

بیروت، شہداء نصراللہ اور صفی الدین کی پہلی برسی کی تقریب

بیروت میں تسنیم کے نامہ نگار نے پیش گوئی کی ہے کہ آج کا اجتماع گزشتہ سال جتنا بڑا ہوگا، تقریب میں لبنان اور فلسطینی پرچموں کے ساتھ حزب اللہ کا جھنڈا بھی بلند کیا گیا تھا اور علاقے میں حزب اللہ کے شہید کمانڈروں اور رہنماؤں کی تصاویر بھی نصب کی گئی تھیں۔ اسلام ٹائمز۔ حزب اللہ لبنان کے سکریٹری جنرل شہید سید حسن نصر اللہ اور شہید سید ہاشم صفی الدین کی پہلی برسی کی مناسبت سے تقریب آج بیروت کے جنوبی مضافات میں لبنانی عوام اور خطے کے دیگر ممالک کی شخصیات کی وسیع پیمانے پر موجودگی کے ساتھ شروع ہوئی۔ بیروت میں تسنیم کے نامہ نگار نے پیش گوئی کی ہے کہ آج کا اجتماع گزشتہ سال جتنا بڑا ہوگا، تقریب میں لبنان اور فلسطینی پرچموں کے ساتھ حزب اللہ کا جھنڈا بھی بلند کیا گیا تھا اور علاقے میں حزب اللہ کے شہید کمانڈروں اور رہنماؤں کی تصاویر بھی نصب کی گئی تھیں۔ یہ تقریب "ہم وعدے پر قائم ہیں" کے نعرے کے تحت منعقد کی جائے گی، جو صیہونی حکومت کے قبضے کے خلاف مزاحمت کے راستے کو جاری رکھنے کی علامت ہے۔ اس تقریب میں لبنانی حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم بھی خطاب کریں گے۔ 
 گزشتہ سال اسی دن صیہونی حکومت کی جانب سے بیروت پر تاریخ کا سب سے بڑا حملہ کیا گیا تھا، جس کے نتیجے میں حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللہ، حزب اللہ کے کئی دیگر کمانڈروں کے ساتھ ساتھ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر جنرل عباس نیلفرشان بھی شہید ہو گئے تھے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: حزب اللہ کے کے ساتھ

پڑھیں:

شہادت جہاد کا ثمر اور ملی ارتقا کا ذریعہ ہے، آیت اللہ سید علی خامنہ ای

اس پیغام کو شہداء و ایثار گران کی فاونڈیشن میں رہبر انقلاب کے نمائندہ حجت الاسلام موسوی مقدم نے گلزار شہداء، بہشت زہراؑ تہران میں پڑھ کر سنایا۔ اسلام ٹائمز۔ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے ہفتہ دفاع مقدس کی مناسبت سے اپنے پیام میں فرمایا ہے کہ شہادت جہاد کا ثمر ہے، چاہے آٹھ سالہ دفاع ہو، چاہے 12 روزہ دلیرانہ جنگ، چاہے لبنان، غزہ ہو یا فلسطین، جہاد ملی ارتقا کا ذریعہ ہے۔ ہفتہ دفاع مقدس کی مناسبت سے روز "مهمانی لاله‌ها" یعنی جنت کے پھول یا پھولوں کی دعوت کے عنوان سے دن منایا گیا۔ اس دن کی مناسبت سے رہبر انقلاب نے فرمایا کہ یہ جہاد اور شہادت کا جلوہ ہے، جس سے اقوام کو جلا ملی ہے۔ رہبر انقلاب اسلامی کا پیغام جو ملک بھر میں شہداء کی قبروں کی صفائی، عطر چھڑکنے اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کرنے کی تقاریب میں "جنت کے پھول" کے عنوان سے جاری کیا گیا۔ اس پیغام کو شہداء و ایثار گران کی فاونڈیشن میں رہبر انقلاب کے نمائندہ حجت الاسلام موسوی مقدم نے گلزار شہداء، بہشت زہراؑ تہران میں پڑھ کر سنایا۔

بسم الله الرّحمن الرّحیم
اس سال مختلف مقامات پر اسلامی مزاحمت کی راہ پر چلنے والی سرکردہ شخصیات اور بہادر جوانوں کی شہادت کی بدولت ہفتہ دفاع مقدس ایک نئی جہت اختیار کرچکا ہے۔ شہادت جہاد کا صلہ و ثمر ہے، چاہے 8 سالہ دفاع میں، 12 روزہ جنگ ہو یا لبنان، غزہ اور فلسطین میں جدوجہد، قومیں انہی کاوشوں سے ارتقا پاتی اور انہی شہادتوں سے جلا حاصل کرتی ہیں۔ لازم ہے کہ حق کی فتح اور باطل کے زوال کے بارے میں خدائی وعدے پر یقین رکھیں اور خدا کے دین کی نصرت کے لئے اپنے فریضے کو انجام دیتے رہیں۔
سید علی خامنہ ای
2 مہر 1404

متعلقہ مضامین

  • جیکب آباد، شہید سید حسن نصراللہ کی برسی ہر ریلی برآمد
  • مراسم شب شہادت سید حسن نصر اللہ کی تصاویر
  • شہید سید حسن نصراللہ اور شہید صفی الدین کی تقریب سے رہبر معظم کے نمائندے کا خطاب
  • شہید سید حسن نصراللہ کے ورثے سے خوف و ہراس
  • جیکب آباد، شہید حسن نصراللہ کی برسی پر شہداء کی یاد میں شمعین روشن
  • لبنان، شہید مقاومت کی پہلی برسی کے منتظمین کی گرفتاری کا حکم جاری
  • مشہد مقدس، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام شہید مقاومت سید حسن نصراللہ کی برسی کا اہتمام 
  • شہادت جہاد کا ثمر اور ملی ارتقا کا ذریعہ ہے، آیت اللہ سید علی خامنہ ای
  • شہیدِ مقاومت کی پہلی برسی اور امت کیلئے بیداری کا پیغام