اماراتی عدالت کا بنا اجازت کے گاڑی چلانے والے غیر ملکی کو ملک بدر کرنے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT
العین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 ستمبر2025ء) اماراتی عدالت کا بنا اجازت کے گاڑی چلانے والے غیر ملکی کو ملک بدر کرنے کا حکم، ملزم نے اپنی خاتون کولیگ کی گاڑی کو بنا اجازت کے استعمال کر کے ٹریفک قوانین کی سنگین خلاف ورزی کی تھی۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں رہائش پذیر ایک غیر ملکی کو ملک بدر کرنے کا ایک ایسا کیس سامنے آیا ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں قوانین پر کس قدر سختی سے عملدرآمد کروایا جاتا ہے۔
گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے علاقے العین میں ملازمت کرنے والے ایک غیر ملکی کی جانب سے اپنی خاتون کولیگ کی گاڑی کو بنا اجازت کے استعمال کرتے ہوئے ٹریفک قوانین کی سنگین خلاف ورزیاں کی گئیں۔ ملزم نے گاڑی کی حد رفتار اور دیگر قوانین کی سنگین خلاف ورزی کی، جس کے نتیجے میں گاڑی کو ضبط کر لیا گیا۔(جاری ہے)
بعد ازاں گاڑی کی مالکن نے عدالت سے رجوع کر کے ملزم کیخلاف مزید کاروائی کرنے کی درخواست کی۔
متاثرہ خاتون نے بتایا کہ ملزم کی جانب سے بنا اجازت کے گاڑی استعمال کرنے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے کے باعث اس کی گاڑی کو ضبط کر لیا گیا تھا، جس کے بعد خاتون کو 11 ہزار درہم کا جرمانہ ادا کر کے گاڑی کا قبضہ واپس حاصل کرنا پڑا۔ اس کے علاوہ گاڑی کی ضبطگی کے دوران خاتون کو 10 ہزار درہم کا نقصان بھی برداشت کرنا پڑا۔ خاتون نے عدالت سے درخواست کی کہ اسے جو بھی مالی نقصان ہوا، ملزم سے اس نقصان کو پورا کروایا جائے۔ عدالت نے خاتون کی درخواست پر ملزم کو 1 سال قید اور 10 ہزار درہم کی رقم خاتون کو ادا کرنے کا حکم دیا۔ جبکہ ملزم کو ملک بدر کرنےکا حکم بھی دے دیا گیا۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کو ملک بدر کرنے بنا اجازت کے قوانین کی غیر ملکی خاتون کو کرنے کا گاڑی کو کے گاڑی کا حکم
پڑھیں:
لاہور؛ لڑکی کیساتھ دکان کے اندر زیادتی، ریپ کے ملزم کو بڑی سزا
سیشن کورٹ لاہور نے ریپ کے ملزم سیف اللہ کو 14 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا۔
ایڈیشنل سیشن جج ظفر یاب چدھڑنے کیس کا تحریری فیصلہ جاری کیا۔
عدالتی حکم کے مطابق ملزم کے خلاف تمام تر شواہد اور گواہوں کی روشنی میں ملزم کو سزا کا حکم سنایا۔
ملزم کے خلاف تھانہ سٹی رائیونڈ میں 2024 میں مقدمہ اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت درج ہوا تھا۔ ملزم نے (ع) نامی لڑکی کو اپنی دکان کے اندر بلا کر زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی۔