ایشیا کپ اور غیر ملکی لیگز کے میچز پر آن لائن جوا کروانے والے تین بکی گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT
ایشیا کپ اور غیر ملکی لیگز کے میچز پر آن لائن جوا کروانے والے تین بکی گرفتار کرلیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں جوہر ٹاؤن پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان عمران ، عماد اور اسلام کو گرفتار کیا۔
ملزمان نے پاک بھارت ایشیا کپ فائنل میچ پر جوا لگایا ہوا تھا۔
ملزمان کے قبضے سے دو عدد لیپ ٹاپ، تین موبائل فونز اور ایک لاکھ روپے سے زائد رقم برآمد ہوئی۔
ملزمان بین الاقوامی کرکٹ ورلڈ کپ میچز پر بھی جوا کرواتے تھے۔
ملزمان نے مختلف موبائل ایپ اکاؤنٹس کے ذریعے گروپ جوا کروانے کا انکشاف کیا۔
ایس پی صدر رانا حسین طاہر کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے ہیں، مزید تفتیش جاری ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کوہستان میگا کرپشن اسکینڈل میں بعض سیاسی شخصیات ملوث، گرفتاری کا امکان
پشاور:نیب خیبرپختونخوا نے اپرکوہستان 40 ارب روپے کے میگا کرپشن اسکینڈل میں کارروائی کرتے ہوئے ایک اور ملزم کو گرفتار کرلیا۔
نیب ذرائع کے مطابق ملزم مشتاق الرحمان کو اسلام آباد کے علاقے سے حراست میں لیا گیا، ملزم کی گرفتاری کے بعد مزید افراد ریڈار پر آگئے جن میں بعض سیاسی شخصیات بھی شامل ہیں اور ان کی گرفتاری کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس نئی گرفتاری کے ساتھ اس مقدمے میں گرفتار ملزمان کی کل تعداد 33 تک پہنچ گئی ہے جن میں بیشتر ملزمان اس وقت جیل میں پڑے ہیں۔
نیب نے اسلام آباد سے قیمتی گاڑیاں بھی قبضے میں کرلی ہیں جو اس سے قبل احتساب عدالت کے حکم پر منجمد کی گئی تھیں۔
واضح رہے کہ کوہستان میگا کرپشن کیس صوبے کی تاریخ کا سب سے بڑا مالیاتی اسکینڈلز ہے جس میں اربوں روپے کے فنڈز جعلی منصوبوں اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے ذریعے ہڑپ کیے گئے۔
اس اسکینڈل میں کئی سرکاری افسران، ٹھیکہ داروں وغیرہ کو گرفتار کیا جاچکا ہے اور اربوں کی ریکوری بھی ہوچکی ہے۔