پنجاب حکومت نے فضائی آلودگی پر قابو پانے کیلئے جدید ترین ایئر کوالٹی فورکاسٹ سسٹم تیار کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT
لاہور:
پنجاب حکومت نے فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لیے جدید ترین ایئر کوالٹی فورکاسٹ سسٹم تیار کر لیا.
یہ پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا نظام ہے جو موسم کی صورتحال اور فضائی آلودگی کی پیش گوئی کرے گا۔ یہ سسٹم لاہور، فیصل آباد سمیت صوبے کے بڑے شہروں میں آلودگی کم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔ اس کے تحت شہریوں کے لیے ہفتہ وار رپورٹ بھی جاری کی جائے گی۔
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے افتتاح کے موقع پر بتایا کہ نیا نظام ریئل ٹائم مانیٹرنگ اور جدید سائنسی ماڈلز کا امتزاج ہے، جو ونڈی اوریورو جیسے بین الاقوامی ماڈلز کے ساتھ ہم آہنگ ہو کر عالمی فضائی انڈیکس اور مقامی ضروریات کے مطابق کام کرے گا۔ اس سسٹم میں رواں سال نصب کیے گئے جدید ایئر کوالٹی مانیٹرنگ اسٹیشنز کا ڈیٹا بھی شامل ہوگا۔
انہوں نے بتایا کہ اس وقت پنجاب میں 41 مانیٹرنگ اسٹیشنز کام کر رہے ہیں جنہیں آئندہ دنوں میں بڑھا کر 100 تک لے جایا جائے گا۔ یہ سسٹم نہ صرف آلودگی کی پیمائش اور موسمی حالات کا ریکارڈ مرتب کرے گا بلکہ شہریوں کو صحت کی حفاظت سے متعلق احتیاطی تدابیر بھی فراہم کرے گا۔
وزیر ماحولیات مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے وژن کے تحت یہ جدید نظام پالیسی سازی میں سائنسی بنیاد فراہم کرے گا۔ ان کے مطابق یہ منصوبہ پنجاب کے اسموگ کنٹرول پلان کا حصہ ہے جس میں فصلوں کی باقیات جلانے پر کریک ڈاؤن، گاڑیوں اور صنعتی دھوئیں پر قابو پانے کے اقدامات شامل ہیں۔
انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ ماحولیاتی آلودگی کے خلاف کوششوں میں حکومت کا ساتھ دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اسموگ کے دوران بزرگوں، بچوں اور سانس کے مریضوں کو خصوصی احتیاط کرنی چاہیے اور شہری غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کریں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کرے گا
پڑھیں:
شہباز شریف پاکستانی وفد کے ہمراہ امریکی صدر سے ملاقات کیلئے واشنگٹن ڈی سی پہنچ گئے
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم محمد شہباز شریف پاکستانی وفد کے ہمراہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کیلئے واشنگٹن ڈی سی پہنچ گئے.
اینڈریوز ایئر بیس پہنچنے پر وزیرِ اعظم کا ریڈ کارپٹ پر امریکی ایئر فورس کے اعلی عہدیدار نے استقبال کیا. وزیرِ اعظم کا موٹرکیڈ امریکی سیکیورٹی کے حصار میں ایئربیس سے روانہ ہوا۔ وہ کچھ ہی دیر میں وائٹ ہاؤس پہنچیں گے. وزیرِ اعظم کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات ہوگی۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔
مزید :