کراچی کی خوشحالی ملک کی مضبوط معیشت کی ضمانت ہے، خالد مقبول
اشاعت کی تاریخ: 21st, September 2025 GMT
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ کراچی کی خوشحالی ملک کی مضبوط معیشت کی ضمانت ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اردو مرکز کے زیر اہتمام کراچی میں ایک شاندار مشاعرے کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت معروف محقق و ادیب ڈاکٹر شاداب احسانی نے کی جبکہ وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت اور چیئرمین متحدہ قومی موومنٹ پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔
تقریب میں ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنما حیدر عباس رضوی، کشور زہرا، سینیٹر خالدہ اطیب سمیت حق پرست اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، معزز اساتذہ، شعراء، ادباء اور شہریوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔
محفل میں معروف شعرا نے اپنے کلام سے سماں باندھا اور حاضرین نے دل کھول کر داد دی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ادب کی محفلیں کراچی کی پہچان ہیں اور یہی محفلیں روشنیوں کے اس شہر کی رونقیں دوبارہ زندہ کر رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ زبان اور ثقافت ہماری اصل شناخت ہیں، ہمیں اپنی نئی نسل کو ادب، تحقیق اور مطالعے سے جوڑنا ہوگا تاکہ کراچی سمیت پورا ملک ترقی و استحکام کی جانب گامزن ہو سکے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی کو روکنے والے بھی جانتے ہیں کہ اس شہر کی خوشحالی ہی پاکستان کی مضبوط معیشت کی ضمانت ہے، اور اب وقت آ گیا ہے کہ ہم سب اپنی ذمہ داریاں پوری کریں، ایم کیو ایم پاکستان نے ہمیشہ سیاست کو علم، شعور اور آگہی کے ساتھ جوڑا ہے اور یہی عمل ہماری کامیابی کی کنجی ہے۔
تقریب کے اختتام پر مہمانِ خصوصی اور دیگر رہنماؤں کو بھرپور انداز میں خراجِ تحسین پیش کیا گیا اور محفل کو کراچی کی ادبی و ثقافتی زندگی کے احیاء کی ایک خوش آئند کڑی قرار دیا گیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: خالد مقبول کراچی کی نے کہا
پڑھیں:
پاکستان نے سرحد پار سے آنے والے خودکش ڈرونز کا توڑ تیار کرلیا
پاکستان نے سرحد پار سے آنے والے خودکش ڈرونز کا توڑ تیار کرلیا۔
نیشنل الیکٹرونکس کمپلیکس میں تیار ’’سفرا ڈرون جیمنگ گن‘‘ نے ’’کامی کازی‘‘ ڈرون ناکارہ کرنا شروع کر دیے اور یہ جیمنگ گن ڈیڑھ کلو میٹر دور سے ڈرون کو نشانہ بنا کر اسے اور اس کے ریموٹ کنٹرول کو ناکارہ کر دیتی ہے۔
کراچی کے ایکسپو سینٹر میں پاک بحریہ کی پائمیک نمائش کے دوران اینٹی ڈرون جیمر گن متعارف کرادی گئی۔ گن ڈیڑھ کلومیٹر کی رینج میں آنے والے تمام کمرشل ڈرونز کو ناکارہ بناسکتی ہے۔
اینٹی ڈرون جیمر گن بنانے والی کمپنی کے منیجر حمزہ خالد نے بتایا کہ اس گن کو ملکی سرحدوں پر نصب کیا جا سکتا ہے جبکہ اس کے علاوہ شہروں میں ہونے والے بڑے ایونٹس میں بھی اسے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ گن تھرٹی ڈگری کے اینگل پر ڈیڑھ کلو میٹر کی رینج میں کام کرتی ہے جبکہ ضرورت کے مطابق اس کے اینگل تبدیل بھی کیے جاسکتے ہیں، اس رینج میں آنے والے تمام ڈرونز کا کنٹرول حاصل کر لیا جاتا ہے یا انھیں ناکارہ بناتے ہوئے اپنے پاس لینڈ کروالیا جاتا ہے۔
حمزہ خالد نے مزید بتایا کہ سرحد پار سے آنے والے ڈرونز کو اس گن کی مدد سے باآسانی نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں حمزہ خالد کا کہنا تھا کہ دشمن کی جانب سے آنے والے ڈرونز کتنی ہی تعداد میں آجائیں گن انھیں ناکارہ بنانے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔