Nawaiwaqt:
2025-11-06@06:15:48 GMT

27 ویں ترمیم سے عدالتی نظام میں بہتری آئے گی: خالد مقبول

اشاعت کی تاریخ: 6th, November 2025 GMT

27 ویں ترمیم سے عدالتی نظام میں بہتری آئے گی: خالد مقبول

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے چیئرمین اور وفاقی وزیر تعلیم نے کہا ہے کہ 27ویں آئی ترمیم پر حکومت سے ہم نے خود رابطہ کیا، حکومت سمجھتی ہے کہ آئینی ترمیم سے عدالتی نظام میں بہتری آئے گی مگر وقت کا تقاضا ہے کہ قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے۔ اسلام آباد میں ایم کیو ایم رہنماؤں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، فاروق ستار اور امین الحق نے 27ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ چھبیسویں آئینی ترمیم کے وقت ایم کیو ایم نے ایک مطالبہ رکھا تھا کہ ایسی جمہوریت ہو جس کے ثمرات عوام تک پہنچیں اس کا اہتمام کیا جائے، چھبیسویں ترمیم میں کوئی اضافی بات نہیں کی۔ یہ ایوان عام پاکستانیوں کیلئے قانون سازی کرنے کیلئے ہے، ستائیسویں آئینی ترمیم پر خود حکومت سے رابطہ کیا، ہمارے وفد نے وزیر اعظم سے ملاقات کی تھی۔ اب ایک الگ آئینی عدالت کے قیام کی ضرورت محسوس کی جارہی ہے، آئینی مقدمات دس فیصد ہیں لیکن پچاس فیصد وقت مانگتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کو صوبوں کے حوالے کرنے سے نتائج الٹے نظر آرہے ہیں، اب غور کیا جا رہا ہے کہ تعلیم کے حوالے سے فیصلے کیے جائیں، ہماری رائے ہے کہ بہبود آبادی کا محمکہ وفاق کے ساتھ ہونا چاہیے۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ حکومت سمجھتی ہے کہ آئینی ترمیم سے عدالتی نظام میں بہتری آئے گی، وقت کا تقاضا ہے کہ قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے کیونکہ پاکستان اپنی تاریخ کے اہم ترین دور سے گزر رہا ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: خالد مقبول نے کہا

پڑھیں:

27 ویں آئینی ترمیم، ایم کیو ایم کا وفد وزیراعظم سے آج ملاقات کرے گا

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کا وفد وزیراعظم شہباز شریف سے آج ملاقات کرے گا۔

ذرائع کے مطابق ملاقات آج شام وزیراعظم ہاؤس میں ہوگی، جس میں 27ویں آئینی ترمیم کا ڈرافٹ ایم کیو ایم کے حوالے کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم 27 ویں آئینی ترمیم پر ایم کیو ایم کو اعتماد میں لیں گے، جبکہ ایم کیو ایم بھی وزیراعظم شہباز شریف کو تحفظات سے آگاہ کرے گی۔

27 ویں ترمیم، پیراشوٹ نہیں ہوئی، پی پی اور ن لیگ ایک پوائنٹ پر پہنچ گئے ہیں، حکومت سے کہوں گا بل پہلے سینیٹ میں لائے، اسحاق ڈار

اسلام آبادایوان بالا میں اپوزیشن کے رکن سینیٹر...

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پارٹی مشاورت کے بعد اس حوالے سے حمایت کا فیصلہ کرے گی۔

واضح رہے کہ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے واضح کیا تھا کہ حکومت آئینی ترمیم لا رہی ہے اور لائے گی، پیپلز پارٹی اور ہم ایک پوائنٹ پر پہنچے ہیں اور اب دیگر اتحادیوں کو لائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ آئینی ترمیم حکومت کی ہے، یہ کہیں سے پیرا شوٹ نہیں ہو رہی، حکومت سے کہتا ہوں کہ آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں لائیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللّٰہ تارڑ کا کہنا تھا کہ 27ویں ترمیم کا مقصد عدالتی عمل پر ابہام دور کرنا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • 27ویں آئینی ترمیم سے عدالتی نظام میں بہتری آئے گی، قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے، خالد مقبول
  • 27 ویں ترمیم مسئلہ نہیں، بلدیاتی نظام سمیت کئی اقدامات پر عملدرآمد چاہتے ہیں،خالد مقبول
  • 26ویں آئینی ترمیم کے وقت ایم کیو ایم نے ایک مطالبہ رکھا تھا، خالد مقبول
  • 27 ویں آئینی ترمیم، ایم کیو ایم کا وفد وزیراعظم سے آج ملاقات کرے گا
  • 27ویں ترمیم کے مسودے پر نواز شریف سے مشاورت ہوگی، سینیٹ سے پاس کروانے کے لیے پی ٹی آئی سے بھی رابطہ ہے: خرم دستگیر
  • اجتماع عام پورے ملک میں تبدیلی کا نقطہ آغاز ہوگا، ڈاکٹر نورالحق
  • شک و شبہ نہیں ملک میں جبر کا نظام نافذ ہے، مصطفیٰ نواز کھوکھر
  • وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی کے ویژن کے مطابق تعلیم ہی ترقی کی ضمانت ہے، نسرین جلیل
  • حکومت عدالتی نظام کو مزید مؤثر اور مضبوط بنانے کے لیے آئینی ترمیم پر غور کر رہی ہے، عطا اللہ تارڑ