Jasarat News:
2025-11-09@02:51:58 GMT

قال اللہ تعالیٰ  و  قال رسول اللہ ﷺ

اشاعت کی تاریخ: 21st, September 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

’’ پکڑو اِسے اور رگیدتے ہوئے لے جاؤ اِس کو جہنم کے بیچوں بیچ۔اور انڈیل دو اِس کے سر پر کھولتے پانی کا عذاب۔ چکھ اس کا مزا، بڑا زبردست عزت دار آدمی ہے تْو۔ یہ وہی چیز ہے جس کے آنے میں تم لوگ شک رکھتے تھے‘‘۔ خدا ترس لوگ امن کی جگہ میں ہوں گے۔ باغوں اور چشموں میں۔ حریر و دیبا کے لباس پہنے، آمنے سامنے بیٹھے ہوں گے۔ یہ ہوگی ان کی شان اور ہم گوری گوری آہو چشم عورتیں ان سے بیاہ دیں گے۔ (سورۃ الدخان:47تا54)

 

رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے ارشاد فرمایا: جب مومن کی موت کا وقت قریب آتا ہے تو اس کو اللہ تعالیٰ کی خوشنودی اور کامیابی کی خوشخبری دے دی جاتی ہے وہ اس وقت ان چیزوں سے زیادہ جو آگے اس کو ملنے والی ہیں کوئی بات پسند نہیںکرتا اور اللہ سے ملنے کی آرزو کرتا ہے اورجب نافرمان کا وقت قریب آتا ہے تو اس کو خبر دی جاتی ہے کہ اللہ کا عذاب چکھنے کا وقت آ گیا تو وہ اللہ سے ملنے کو ناپسندکرتا ہے۔ (بخاری)

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

شیخ رشید کو عمرہ پر جانے کی اجازت نہ ملنے پر توہین عدالت کی درخواست دائر 

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے عمرہ پر جانے کی اجازت نہ ملنے پر لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی۔ 

متعلقہ مضامین