کراچی: حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 2 ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 26th, September 2025 GMT
کراچی:
ایف آئی اے کراچی زون نے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق کارروائیاں ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اور اسٹیٹ بینک سرکل کراچی نے کیں۔ گرفتار ملزمان میں محمد اسامہ اور امیان انور شامل ہیں جنہیں صدر اور کلفٹن کے علاقوں سے حراست میں لیا گیا۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزمان حوالہ ہنڈی کے ذریعے غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک بھاری رقوم منتقل کرتے تھے۔ ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزمان کاروباری ادائیگیوں کے نام پر غیر قانونی طور پر دبئی اور بنگلہ دیش بھاری رقوم ٹرانسفر کرتے تھے۔
کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے 84 لاکھ روپے سے زائد کی پاکستانی کرنسی اور حوالہ ہنڈی سے متعلق شواہد، بشمول موبائل فونز، برآمد کر لیے گئے۔ ملزمان برآمد شدہ رقم کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کرسکے۔
ایف آئی اے نے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ ان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: حوالہ ہنڈی ایف آئی اے
پڑھیں:
کراچی: ملیر 15 میں رینجرز اور ایس آئی یو کی کارروائی، 3 بھتہ خور ہلاک
— فائل فوٹوکراچی کے علاقے ملیر 15 میں رینجرز اور اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ پولیس نے بھتہ خوروں کے خلاف مشترکہ کارروائی کی۔
اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 3 بھتہ خور ہلاک جبکہ ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
ترجمان رینجرز کے مطابق بھتہ خوروں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر ایس آئی یو کے ہمراہ کارروائی کی گئی تو وہاں موجود بھتہ خوروں نے رینجرز اور ایس آئی یو کی نفری پر حملہ کر دیا۔
ڈاکٹر آکاش سے 13جولائی کو ہلاک ڈاکوؤں نے کلفٹن میں اپنے ساتھیوں کے ہمراہ بینک کے باہر لوٹ مار کی تھی۔
ترجمان کے مطابق اس کے بعد مزید نفری کو طلب کیا گیا اور فائرنگ کے تبادلے میں 3 بھتہ خور ہلاک ہو گئے جبکہ 1 کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
ہلاک اور زخمی ہونے والے بھتہ خوروں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
ملزمان سے اسلحہ، موبائل فون اور موٹر سائیکل ملی ہے۔