واشنگٹن؛وزیرداخلہ کی ایف بی آئی ڈائریکٹر سے ملاقات، انسداد دہشت گردی تعاون پر تبادلہ خیال
اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT
وزیر داخلہ محسن نقوی کی واشنگٹن میں ایف بی آئی ڈائریکٹر کاش پٹیل سے ملاقات ہوئی،اس دوران غیر قانونی امیگریشن، انسداد دہشت گردی کے امور پر تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر ایک پیغام میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ ڈائریکٹر ایف بی آئی کاش پٹیل سے ملاقات میں انسداد دہشت گردی اور افسران کے تبادلے کے پروگرامز پر تعاون کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
Washington DC : Had an excellent meeting with FBI Director Kash Patel.
— Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) September 27, 2025
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نےکہا افسرز ایکسچینج پروگرام میں تعاون پر بھی بات چیت کی گئی،پیشہ ورانہ مہارت اور وژن کے لحاظ سے کاش پٹیل اہم شراکت دار ہیں۔
خیال رہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان انسداد دہشت گردی کے تعاون کی طویل تاریخ ہے، پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کے لیے امریکا کا فرنٹ لائن اتحادی رہا ہے
Post Views: 2ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
وفاقی حکومت دہشت گردی کیخلاف جنگ کی پالیسی پر نظرثانی کرے، بیرسٹر سیف
پشاور(بیورو رپورٹ)وزیراعلیٰ خیبر پی کے کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت دہشت گردی کے خلاف جنگ کی پالیسی پر نظرثانی کرے، وفاقی جعلی حکومت کی غلط پالیسیوں کے باعث خیبر پختونخوا میں آئے روز جنازے اُٹھ رہے ہیں۔اپنے بیان میں بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں معصوم شہری، بچے اور خواتین نشانہ بن رہے ہیں، دہشت گردی جیسے اہم مسئلے پر وفاقی حکومت کی سرد مہری افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے، دہشت گردی کے خاتمے کے لیے افغانستان سے بات چیت ناگزیر ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وفاق نہ خود افغانستان سے بات چیت کر رہا ہے اور نہ خیبر پختونخوا حکومت کو کرنے دے رہا ہے، وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور دہشت گردی کے خاتمے اور امن و امان کے قیام کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ ہاؤس میں قبائلی جرگوں کا انعقاد کیا گیا ہے، وفاقی حکومت کو چاہیے کہ امن و امان کے قیام میں وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کا ساتھ دے، وفاق کی نااہل حکومت اس اہم مسئلے پر بھی سیاست کر رہی ہے۔بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ وفاقی حکومت وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی مخلصانہ کوششوں کو سیاست کی نذر کر رہی ہے۔