صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا
اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT
صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 27 September, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا۔
قومی اسمبلی کا اجلاس 29 ستمبر بروز پیر شام پانچ بجے ہو گا۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس ارٹیکل 54 کی شق ایک کے تحت بلایا گیا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاک-سعودی دفاعی معاہدے کی وجہ قطر پر اسرائیلی حملہ نہیں، خواجہ آصف پاک-سعودی دفاعی معاہدے کی وجہ قطر پر اسرائیلی حملہ نہیں، خواجہ آصف متنازع ٹویٹ کیس میں اعظم سواتی پر فرد جرم عائد، ملزم کا صحت جرم سے انکار جی ایچ کیو حملہ کیس: عمران خان کی ٹرائل روکنے کی درخواست خارج والد میرے سیاست میں آنے پر ہچکچاہٹ کا شکار تھے، یقین ہے آج مجھ پر فخر کرتے ہوں گے: مریم نواز سی پیک فیز 2 کا باقاعدہ آغاز، پاک چین شراکت داری تاریخی مرحلے میں داخل بھارت دہشتگردوں کی مالی و عسکری سرپرستی، کشمیر میں ظلم چھپا نہیں سکتا: پاکستانCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: قومی اسمبلی کا اجلاس
پڑھیں:
سپیکرقومی اسمبلی کی اخبار بینی کے عالمی دن پر آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی اور صحافی برادری کو مبارکباد،اخبارات پارلیمان اور عوام کے درمیان پل کا کردار ادا کرتے ہیں،سردار ایاز صادق
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2025ء) سپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اخبار بینی کے عالمی دن پر آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی اور صحافی برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اخبارات نہ صرف قابلِ اعتماد خبروں کا معتبر ذریعہ ہیں بلکہ یہ قومی شعور اور فکری آبیاری کا مضبوط ترین ستون ہیں، اخبارات پارلیمان اور عوام کے درمیان پل کا کردار ادا کرتے ہیں۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جمعرات کو جاری پیغام میں انہوں نے کہا کہ اخبارات کے قارئین کا دن صحافیوں، ایڈیٹرز اور میڈیا اداروں کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا دن ہے،پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن پارلیمنٹ میں ہونے والی قانون سازی کو عوام تک پہنچانے میں مؤثر کردار ادا کر رہی ہے۔(جاری ہے)
سردار ایاز صادق نے کہا کہ باشعور اور باخبر شہری ہی جمہوریت کی اصل بنیاد ہیں، اخبارات نے ہمیشہ عوام کو حقائق سے روشناس کرایا اور ناانصافیوں کو بے نقاب کیا، سوشل میڈیا کے موجودہ دور میں ذمہ دارانہ صحافت کی اقدار مزید اہمیت اختیار کر چکی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اخبارات محض خبر نہیں بلکہ تحقیق، تجزیہ اور گہرا تناظر بھی فراہم کرتے ہیں، اخبارات نے چیلنجز کے باوجود عوامی اعتماد کے سہارے ترقی کی۔ ان کا کہنا تھا کہ اخبارات عوام کے اعتماد اور تعاون کے ساتھ ترقی کی منازل طے کر سکتے ہیں، فکری اور علمی بصیرت کے لیے نوجوان نسل کو اخبار بینی کی عادت اپنانی چاہیے، تعلیمی اداروں میں طلبا و طالبات میں بھی یہ عادت فروغ دینے کی ضرورت ہے۔سپیکرقومی اسمبلی نے کہا کہ پرنٹ میڈیا پر غیرجانبداری، اخلاقیات اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے کی بھاری ذمہ داری عائد ہے، صحافتی آزادی جمہوری معاشرے کی اساس ہے۔ انہوں نے کہا کہ اخبارات کا بڑھتا مطالعہ ایک باشعور، مضبوط اور جمہوری پاکستان کی ضمانت ہے۔سپیکر نے اخباری صنعت کے ترقی و فروغ کےلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔\932