نشانہ بازی میں مہارت فوجی تربیت کا بنیادی ہدف رہنا چاہیے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
اشاعت کی تاریخ: 11th, November 2025 GMT
آرمی مارکسمین شپ یونٹ (AMU) جہلم میں 45ویں پاکستان آرمی رائفل ایسوسی ایشن (PARA) سینٹرل میٹ کے اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بطور چیف گیسٹ شرکت کی۔
45ویں پاکستان آرمی رائفل ایسوسی ایشن سینٹرل میٹ 2025 یکم اکتوبر سے 10 نومبر 2025 تک جاری رہا، جس میں پاکستان آرمی، ایئر فورس، نیوی، سول آرمی فورسز اور چاروں صوبوں (پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا، بلوچستان) کے علاوہ فیڈرل رائفل ایسوسی ایشنز کے 2000 سے زائد شرکا نے بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ اپنی شوٹنگ مہارت کا مظاہرہ کیا۔
مزید پڑھیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر کی وجہ سے آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دیا: پی ٹی آئی سینیٹر سیف اللہ ابڑو مستعفی
پاکستان آرمی نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے چاروں انٹر سروسز میچز جیت کر چیمپیئن شپ اپنے نام کی۔ پنجاب رجمنٹ نے ایک گروپ میچ جیتا۔
پنجاب رجمنٹ کے سپاہی محمد عرفان نے ماسٹر ایٹ آرمز کا اعزاز حاصل کیا۔ آرمی مارکسمین شپ یونٹ کے نائب صوبیدار عمر فاروق نے آرمی ہنڈریڈ رائفل میچ ٹرافی جیت لی ۔
چیف آف آرمی اسٹاف نے شرکا سے بات چیت کے دوران ان کی مہارت کو سراہا اور کہا کہ نشانہ بازی میں مہارت فوجی تربیت کا بنیادی ہدف بنے رہنا چاہیے۔
ملٹری کالج جہلم کی صدی کی تقریباتبعد ازاں، فیلڈ مارشل آصف منیر نے بطور چیف گیسٹ ملٹری کالج جہلم (MCJ) کی صدی منانے کی تقریب میں شرکت کی۔ انہوں نے صدی کی یادگار اور کالج میوزیم کا افتتاح کیا، جس سے ادارے کی ایک صدی کی عمدگی اور ورثے کو محفوظ رکھنے کی کوشش کی گئی۔
مزید پڑھیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بہترین قیادت فراہم کی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
چیف آف آرمی اسٹاف نے ادارے کے کردار کو سراہا، جس نے قیادت، نظم و ضبط اور حب الوطنی کی تربیت دی اور ’عالمگیرینز‘ کی پاکستان اور اس کی افواج میں خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔
چیف آف آرمی اسٹاف کے جہلم پہنچنے پر کمانڈر راولپنڈی کور اور انسپکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ ایویلیویشن (IGT&E) نے ان کا استقبال کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
AMU PARA پاکستان آرمی رائفل ایسوسی ایشن پنجاب رجمنٹ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ملٹری کالج جہلم.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان آرمی رائفل ایسوسی ایشن فیلڈ مارشل سید عاصم منیر رائفل ایسوسی پاکستان آرمی فیلڈ مارشل
پڑھیں:
حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایران نے صدر ٹرمپ کی تازہ دھمکی کے جواب میں خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا باز نہ آیا تو مشرق وسطیٰ میں اس کے انفرا اسٹریکچرز بھی محفوظ نہیں رہیں گے۔ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق ایک نامعلوم فوجی ذریعے نے کہا کہ آبنائے ہرمز پر اپنی خودمختاری کے استعمال میں ایران کا عزم فولادی ہے اور وہ کبھی بھی اس اہم آبی گزرگاہ کو اپنے خلاف خطرہ بننے کی اجازت نہیں دے گا۔فوجی عہدیدار نے مزید کہا کہ اگر امریکا نے ایران کے پلوں یا بجلی گھروں پر حملہ کیا تو ایران بھی عرب ممالک میں موجود امریکا سے وابستہ اہم شہری بنیادی ڈھانچوں بشمول پلوں، بجلی گھروں اور تنصیبات پر حملے کرے گا۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکیوں کو گزشتہ دس دنوں کے واقعات کے بعد اب پوری طرح یقین ہو جانا چاہیے کہ ایران جہاں چاہتا ہے وہیں حملہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ایرانی فوجی عہدیدار نے مزید کہا کہ لہٰذا ٹرمپ اگر اس طرح کا کوئی خطرناک جوا کھیلتے ہیں تو اس کا انجام ایک بار پھر ان کی سبکی اور شرمندگی کی صورت میں نکلے گا۔انھوں نے کہا کہ ایران آبنائے ہرمز پر اپنی خودمختاری کا حق استعمال کرتا رہے گا اور اس اہم آبی گزرگاہ پر اپنا کنٹرول برقرار رکھنے کے اپنے پختہ عزم سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوگا۔
یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اعلان کیا تھا کہ اگر ایران کی پاسدارانِ انقلاب آبنائے ہرمز میں کسی تجارتی جہاز پر میزائل، راکٹ، ڈرون یا کسی اور ہتھیار سے حملہ کرتی ہے تو امریکا ہر ایسے واقعے کے جواب میں ایران کے ایک پل یا بجلی گھر کو تباہ کر دے گا چاہے وہ تہران کے قریب ہی کیوں نہ واقع ہو۔
اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم
واضح رہے کہ آبنائے ہرمز دنیا کی اہم ترین سمندری گزرگاہوں میں شمار ہوتی ہے جہاں سے عالمی سطح پر تیل اور گیس کی بڑی مقدار گزرتی ہے اور اسے ایران نے بند کر رکھا ہے جس کے باعث عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتیں بڑھ گئی ہے۔
مزید :